Connect with us

تازہ ترین

امریکا سے جنگ: ایرانی خیبر شکن میزائل سب سے زیادہ زیرِ بحث ہتھیاروں میں کیوں شامل؟

Iran’s Kheibar Shekan missile

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کا خیبر شکن میزائل جس کا فارسی میں مطلب ’قلعہ شکن‘ ہے، ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں سب سے زیادہ زیرِ بحث ہتھیاروں میں شامل ہو گیا۔

ایران نے رواں ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اہداف اور تنصیبات کے خلاف کارروائیوں میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اس بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا ہے۔

 تہران کا مقصد یہ ظاہر کرنا بھی ہے کہ تقریباً 6 ماہ سے جاری وقفے وقفے سے ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود اس کے میزائل ذخائر اب بھی قابلِ استعمال ہیں۔

خیبر شکن‘ میزائل کیا ہے؟

خیبر شکن ایران کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے، جس کا نام ’قلعہ شکن‘ اس کی صلاحیت کی جانب اشارہ کرتا ہے، جبکہ ایران اسے اپنی جدید میزائل ٹیکنالوجی کا حصہ قرار دیتا ہے۔

رواں تنازع میں اس میزائل کا استعمال اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کہ ایران خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات تک میزائل حملوں کی صلاحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

خیبر شکن میزائل کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے میزائل پروگرام کے تحت تیار کیا ہے۔

یہ ایران کے نسبتاً نئے درمیانے فاصلے کے میزائل نظاموں میں شمار ہوتا ہے اور اس کی مار تقریباً 1450 کلومیٹر (901 میل) تک بتائی جاتی ہے، جبکہ اس کے وار ہیڈ کی گنجائش تقریباً 449 سے 590 کلو گرام ہے۔

موازنے کے لیے امریکا نے جاری جنگ کے دوران پریسیشن اسٹرائیک میزائل بھی استعمال کیے ہیں، جنہیں تیار کرنے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے مطابق یہ طویل فاصلے تک درست نشانے لگانے والے میزائل ہیں اور تقریباً 60 کلو میٹر سے 499 کلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

امریکا ٹوماہاک کروز میزائل بھی استعمال کر چکا ہے، جو کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے تقریباً 2500 کلو میٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

خیبر شکن کا نام کیوں رکھا گیا؟

خیبر شکن میزائل کو 2022ء میں متعارف کرایا گیا تھا، یہ میزائل حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کے خطاب سے منسوب ہے، خیبر اسلامی تاریخ میں ایک یہودی قلعہ تھا، جبکہ ’شکن‘ کے معنی توڑنے یا تباہ کرنے والے کے ہیں، اس قلعے کے فاتح حضرت علی مرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہ تھے اور اسی وجہ سے انہیں خیبر شکن کا خطاب ملا۔

اس میزائل کی اہم خصوصیت اس کا ٹھوس ایندھن (Solid Fuel) والا نظام ہے، اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے میزائل کو ہنگامی صورتِ حال میں نسبتاً کم وقت میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

ایران نے اس میزائل سے کن کن اہداف کو نشانہ بنایا؟

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے 28 فروری سے شروع ہونے والی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کے خلاف خیبر شکن میزائل استعمال کیے ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق رواں ہفتے ایران نے اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف جوابی کارروائیوں میں بھی یہ میزائل استعمال کیے۔

20 جولائی کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایسی ویڈیو جاری کی تھی جس میں خیبر شکن، فاتح 110، ذوالفقار اور عماد بیلسٹک میزائلوں کو امریکی فوجی اہداف کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔

اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے کہا تھا کہ اردن کے علاقے ازرق میں امریکی طیاروں کی مرمت کی تنصیب اور ایک نئے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو خیبر شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے پاس اور کون سے میزائل ہیں؟

ایران کے پاس مختصر، درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

مختصر فاصلے کے بیلسٹک میزائل تقریباً 150 سے 800 کلو میٹر تک مار کر سکتے ہیں، ان میں فاتح سیریز کے مختلف میزائل، ذوالفقار، قیام-1 اور پرانے شہاب-1 اور شہاب-2 شامل ہیں۔

درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائل تقریباً 1500 سے 2000 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس زمرے میں شہاب-3، عماد، قدر-1، خرم شہر سیریز، سجیل، خیبر شکن اور حاج قاسم جیسے میزائل شامل ہیں۔

ان میزائلوں کی رینج میں اسرائیل اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی تنصیبات آتی ہیں۔

ایران کے پاس مختلف کروز میزائل بھی موجود ہیں، جن میں سومار، یا علی، قدس، حویژہ، پاوہ اور رعد شامل ہیں، سومار میزائل کی رینج تقریباً 2500 کلو میٹر بتائی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

e-bike scheme e-bike scheme
پاکستان2 گھنٹے ago

الیکٹرک بائیک اسکیم، مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول...

Iran’s Kheibar Shekan missile Iran’s Kheibar Shekan missile
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا سے جنگ: ایرانی خیبر شکن میزائل سب سے زیادہ زیرِ بحث ہتھیاروں میں کیوں شامل؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کا خیبر شکن میزائل جس کا فارسی میں مطلب ’قلعہ شکن‘ ہے، ایران اور امریکا...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی صدر کی ہرمز کا نام ’آبنانے ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ایک اور اہم جغرافیائی جگہ کا نام تبدیل کرنے...

us-army us-army
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی تعیناتی...

Israel netanyahu Israel netanyahu
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے۔ اسرائیلی...

hafiz naeem hafiz naeem
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر...

king-charles king-charles
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات، خصوصی بیٹ کا تحفہ پیش کیا گیا

لندن (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ  پیش کیا...

Global crude oil Global crude oil
پاکستان3 گھنٹے ago

امریکا ایران کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آج گر گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور فوجی حملوں کے دوبارہ خدشات کے باعث علاقائی تیل کی سپلائی متاثر...

mohsin mohsin
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کی نئی حکمتِ عملی امریکا کو ہلا کر رکھ دے گی، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان4 گھنٹے ago

فیکٹ پر بات کریں، الزامات نہیں لگنے دوں گا، محسن نقوی کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہارنے پر تنقید کرنا سب...

Trending