Connect with us

تازہ ترین

امریکی صدر کی ہرمز کا نام ’آبنانے ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ایک اور اہم جغرافیائی جگہ کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی، اس بار ان کا ہدف آبنائے ہرمز ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور سوال اٹھایا کہ کیوں نہ اس کا نام تبدیل کر کے ٹرمپ اسٹریٹ رکھ دیا جائے؟

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اب جبکہ یہ ہمارے یعنی امریکا کے کنٹرول میں ہے، کیا ہمیں آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ رکھ دینا چاہیے؟ امریکا کی طرح یہ بھی پہلے سے کہیں زیادہ ’ہاٹ‘ ہو گا۔

بعدازاں وائٹ ہاؤس نے بھی خلیج کا ایک نقشہ سوشل میڈیا پر جاری کیا، جس میں آبنائے ہرمز کے لیے ٹرمپ کی تجویز کردہ ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی، وائٹ ہاؤس نے نقشے کے ساتھ لکھا کہ اس نام کی آواز اچھی لگتی ہے۔

ٹرمپ اپنی دوسری مدتِ صدارت کے دوران بین الاقوامی آبی گزرگاہوں اور جغرافیائی مقامات کے نام تبدیل کرنے کی تجاویز دیتے رہے ہیں، جن میں بعض کو دوسرے ممالک کو چھیڑنے یا طنز کے طور پر بھی دیکھا گیا۔

حالیہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی جاری ہے۔

ٹرمپ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد مرتبہ آبنائے ہرمز پر امریکی خودمختاری یا کنٹرول کی بات کر چکے ہیں اور ایک نقشہ بھی جاری کر چکے ہیں جس میں اس آبی گزرگاہ کو مبینہ طور پر نیا امریکی علاقہ دکھایا گیا تھا۔

تاہم اس کے کچھ گھنٹے بعد ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو خود ہی ہلکا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس معاملے میں سنجیدہ نہیں۔

اوول آفس میں ایک صحافی کی جانب سے پوچھے جانے پر کہ کیا وہ واقعی آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ یہ بس یونہی بات سامنے آ گئی تھی۔

امریکی صدر کی جانب سے حالیہ مثال لیک اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے لیک امریکا رکھنا ہے، ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایک حکم نامے پر دستخط کر کے یہ نام تبدیل کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

e-bike scheme e-bike scheme
پاکستان2 گھنٹے ago

الیکٹرک بائیک اسکیم، مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول...

Iran’s Kheibar Shekan missile Iran’s Kheibar Shekan missile
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا سے جنگ: ایرانی خیبر شکن میزائل سب سے زیادہ زیرِ بحث ہتھیاروں میں کیوں شامل؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کا خیبر شکن میزائل جس کا فارسی میں مطلب ’قلعہ شکن‘ ہے، ایران اور امریکا...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی صدر کی ہرمز کا نام ’آبنانے ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ایک اور اہم جغرافیائی جگہ کا نام تبدیل کرنے...

us-army us-army
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی تعیناتی...

Israel netanyahu Israel netanyahu
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے۔ اسرائیلی...

hafiz naeem hafiz naeem
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر...

king-charles king-charles
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات، خصوصی بیٹ کا تحفہ پیش کیا گیا

لندن (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ  پیش کیا...

Global crude oil Global crude oil
پاکستان3 گھنٹے ago

امریکا ایران کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آج گر گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور فوجی حملوں کے دوبارہ خدشات کے باعث علاقائی تیل کی سپلائی متاثر...

mohsin mohsin
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کی نئی حکمتِ عملی امریکا کو ہلا کر رکھ دے گی، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان4 گھنٹے ago

فیکٹ پر بات کریں، الزامات نہیں لگنے دوں گا، محسن نقوی کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہارنے پر تنقید کرنا سب...

Trending