پاکستان
عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو شفا اسپتال منتقل نہیں کیاگیا، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھوکا دیا گیا، ان کی تاریخ دھوکوں سے بھری پڑی ہے، عمران خان کی بہن کو الگ رکھا، ڈاکٹر فیصل سلطان کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال لےگئے، یہ واحد جماعت ہے جس نے سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس بولے جو فیصلہ ان کی مرضی کے خلاف آئے یہ اس کو نہیں مانتے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا چاہتے ہیں پارلیمنٹ آزاد ہو، رات کو میڈیا نے بتایا کہ بانی کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے تو ہم خوش ہوئےلیکن رات کے اندھیرے میں کس نے کیا کیا؟
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکل رات کو جو کچھ ہوا اس کا اندازہ نہیں تھا،کوئی تو ہے جو ملک میں سیاست کو مستحکم نہیں ہونے دے رہا،کوئی تو ہے جو ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہا ہے، پی ٹی آئی کا آئندہ کا لائحہ عمل جلد دیا جائے گا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہم نے توہین عدالت نہیں کی، میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں پایا، شفاء انٹرنیشنل اسپتال لے جایا ہی نہیں گیا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سازش کی جارہی ہے، سپریم کورٹ نے پھر حکم دیا انہوں نے نہ مانا تو عوام کو ہی فیصلہ کرنا ہے ، اسی طرح بڑھناہے یا فیصلہ سڑکوں پر کرنا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

