پاکستان
اقوام متحدہ نے مریم نواز کو ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور(صداۓ سچ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ نے مریم نواز کو ‘اپنی چھت اپنا گھر’ جیسے کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایوارڈ کیلئے نامزد کرنا اعزاز کی بات ہے، ‘اپنی چھت اپنا گھر’ منصوبہ دنیا کے 5 بڑے منصوبوں میں شامل ہے اور یہ منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی اور حکومت کو اتنا بڑا ایوارڈ نہیں ملا، 5 سال تک 5 لاکھ افراد کو ‘اپنی چھت’ فراہم کرنا مریم نواز کا ٹارگٹ ہے، ستھرا پنجاب کے بعد ‘اپنی چھت اپنا گھر’ منصوبہ عالمی سطح پرگڈ گورننس کا اعتراف ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے کامیاب پروجیکٹس کی وجہ سے پنجاب اور پاکستان کی شان بڑھا رہی ہیں، مریم نواز کی 2 سال کی کارکردگی ان کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

