Connect with us

پاکستان

صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری  جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

Asif-Zardari

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا ۔

ایوان صدر میں یو این سیکریٹری جنرل کو نشان امتیاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہبازشریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی ۔

سیکریٹری جنرل یو این کو پاکستان کے مخلص دوست کی حیثیت سے اعزاز سے نوازا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ۔

انتونیو گوتریس کو بین الاقوامی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز کا اعزاز دیا گیا ، اعزاز سفارتکاری،تنازعات کے پُرامن حل کیلئے سیکریٹری جنرل کی خدمات کا اعتراف ہے۔

انتونیو گوتریس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے حکومت پاکستان کا ممنون ہوں، پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور فراخدلی کا عینی شاہدہوں، اعزاز یو این میں کام کرنے والے افرادکی جانب سے قبول کرتا ہوں، سیلاب،موسمیاتی بحران کی وجہ سے پاکستانی عوام کی تکالیف کو محسوس کیا، دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم،یکجہتی اور استقامت کا بھی متعرف ہوں، یواین امن مشن میں پاکستانی دستے اس عظیم قوم کی حقیقی تصویر پیش کرتےہیں، پاکستانی ایسی قوم ہے جو طاقت اور عزم کے ساتھ ہمدردی کے جذبات رکھتی ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنی تقریر میں علامہ اقبال کی شاعری کاتذکرہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

AJK Police AJK Police
تازہ ترین6 گھنٹے ago

آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار کرلیا

مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکرلیا۔ آزاد جموں...

A power outage A power outage
پاکستان6 گھنٹے ago

کراچی، متعدد علاقوں میں ڈیڑھ گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے متعدد علاقوں میں رات گئے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جو ڈیڑھ گھنٹے بعد...

Water Shortage Threatens Water Shortage Threatens
پاکستان7 گھنٹے ago

پانی کی کمی کے باعث گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ، پانی کی قلت کی وجوہات کیا ہیں؟

ملک میں پانی کی کمی کے باعث گندم کی پیداوار متاثر ہونے کے خطرات منڈلانے لگے۔ ملک میں ربیع سیزن...

US Military Aircraft US Military Aircraft
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کیخلاف جنگ کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا، رپورٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف جنگ میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کا...

Trump Trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل ایران جنگ سے قبل کی سطح پر بحال ہو گئی، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل ایران...

prime-minister-shehbaz-sharif prime-minister-shehbaz-sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت...

policemen policemen
پاکستان7 گھنٹے ago

کوہاٹ، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی، دہشتگرد فرار

کوہاٹ (صداۓ سچ نیوز) کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی...

SecKP and Balochistan Operations SecKP and Balochistan Operations
پاکستان8 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 18 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک...

United-Nations United-Nations
پاکستان8 گھنٹے ago

پاکستان کی سفارتی کامیابی، یو این میں سرحد پار آبی تعاون سے متعلق قرارداد منظور

جنیوا (صداۓ سچ نیوز) جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی...

Petrochemical and Pharmaceutical Facilities Petrochemical and Pharmaceutical Facilities
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران، امریکی حملوں سے 100 سے زائد پیٹرو کیمیکل اور دوا ساز تنصیبات متاثر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 111 پیٹروکیمیکل...

Trending