Connect with us

تازہ ترین

آدھے سر کے درد سے دماغی عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

Headache

آدھے سر کے درد یا مائیگرین کا سامنا ایک تخمینے کے مطابق لگ بھگ 20 فیصد افراد کو ہوتا ہے۔

سردرد کے نتیجے میں روزمرہ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں، مائیگرین کا تو ابھی کوئی علاج بھی موجود نہیں۔

اب اس عام مسئلے سے لاحق ہونے والے ایک سنگین مرض کے خطرے انکشاف ہوا ہے۔

جرنل برین کمیونیکیشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ مائیگرین سے دماغی عمر بڑھنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور دماغ میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو لمبے عرصے تک برقرار رہتی ہیں۔

اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں مائیگرین اور دماغی تنزلی کے درمیان ایک تعلق کو دریافت کیا گیا تھا۔

اس نئی تحقیق میں دیکھا گیا کہ آدھے سر کے درد سے دماغی عمر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، یعنی جسمانی عمر سے ہٹ کر ان کے دماغ کی عمر کیا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی، پاکستان میں شہریوں کی اوسط عمر میں کمی ریکارڈ

دماغ اور جسم کی عمر کے درمیان فرق سے ڈیمینشیا اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق میں مائیگرین کے 110 مریض اور 70 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو آدھے سر کے درد کا سامنا نہیں تھا۔

ان افراد کے ایم آر آئی اسکینز کیے گئے اور ان کے 400 سے زائد دماغی خطوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد ایک کمپیوٹر ماڈل کے ذریعے ان افراد کی دماغی عمر کا تخمینہ لگایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ مائیگرین کے مریضوں کے جسم اور دماغ کی عمر میں اوسطاً 4.24 سال کا فرق ہوتا ہے جو کہ دوسرے گروپ کے افراد میں نظر نہیں آیا۔

مائیگرین کے دائمی مریضوں (ایسے افراد جن کو ہر ماہ 15 دن یا اس سے زائد وقت تک سر درد کا سامنا ہوتا ہے) میں یہ فرق زیادہ ہوتا ہے۔

442 دماغی خطوں کے تجزیے کے دوران 66 خطوں میں عمر تیزی سے بڑھنے کی علامات کو دریافت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ملٹی وٹامنز بڑھاپے کے عمل کو سست کر سکتے ہیں؟

ان خطوں میں درد کو پراسیس، جذبات کنٹرول کرنے اور ادراک سے جڑے خطے بھی شامل تھے۔

محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کے نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ مائیگرین سے واقعی دماغی عمر میں اضافہ ہوتا ہے یا کوئی اور وجہ بھی ہے۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ مائیگرین کے دورے کے دوران دماغ کے اندر متعدد تبدیلیاں آتی ہیں جبکہ نیند، تناؤ، ورم اور جسم کے دیگر افعال بھی متاثر ہوتے ہیں اور اگر کسی فرد کو برسوں تک آدھے سر کے درد کا سامنا ہوتا ہے تو دماغی عمر میں اضافہ حیران کن نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

nepra nepra
پاکستان5 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان5 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Bedford Cricket Cup Bedford Cricket Cup
برطانیہ اور یورپ5 گھنٹے ago

برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں کرکٹ کپ، بیڈفورڈ الیون فاتح

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے شہر بیڈ فورڈ میں بیڈفورڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس...

Baqir-Qlibaf Baqir-Qlibaf
تازہ ترین6 گھنٹے ago

علاقائی ممالک اپنی سلامتی کا فیصلہ خود کریں، مقامی سکیورٹی نظام ضروری ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشترکہ...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین6 گھنٹے ago

حالیہ جنگ میں دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا، ایرانی فضائیہ کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ...

Hormuz Hormuz
تازہ ترین10 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق امریکی دعوے اور بحری اعداد و شمار مختلف کیوں؟

آبنائے ہرمز سے تیل اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے امریکا اور ایران کے دعوے ایک دوسرے سے...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان10 گھنٹے ago

آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا  ہے ، وزرا سے...

Balochistan operations Balochistan operations
پاکستان10 گھنٹے ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ...

gold gold
پاکستان11 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

Trending