Connect with us

پاکستان

اگر تحریک انصاف دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں تو پیپلزپارٹی تیار ہے، بلاول

bilawal

کراچی (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بزدل تھے، سہیل آفریدی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے سے انکارکیا، اگر تحریک انصاف دہشت گردوں کا مقابلہ کرنےکے لیے تیار نہیں تو پیپلزپارٹی تیار ہے۔

کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں تقریب کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے افغانستان سے دہشت گردوں کو پاکستان بلایا، جیلوں سے دہشت گردوں کو آزادکیا، آج ملک انہی غلط فیصلوں کا نقصان اٹھا رہا ہے۔

بلاول نےکہا کہ ہماری مجبوری تھی دہشت گردی کی وجہ سے ایمرجنسی لگانا پڑی، مولانا فضل الرحمان اس بات سے انکار نہیں کرسکتےکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہو رہی ہے لیکن ایک صوبےکا وزیر اعلیٰ وفاق کے ساتھ تعاون کے لیے تیار نہیں تھا، مولانا کو چاہیےکہ وہ دہشت گردوں کی کھل کر مذمت کریں، پاکستان کے کسی حصے سےکسی کو پاکستانی پرچم اتارنےکی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم سب مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے، ملک کی سلامتی کے لیے ہماری بہادر افواج قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، دہشت گردوں کا خاتمہ کیاجائےگا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ ہماری ترجیح ہے، اس کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، اپوزیشن واقعی دہشت گردوں اور ایمرجنسی کا خاتمہ چاہتی ہے تو آئے اور بات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی جانتے ہیں کہ صوبوں کے متعلق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کا کیا مؤقف ہے، صدر مملکت کے دستخط کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہےکہ آئینی اور قانونی طریقے سے صوبے بن سکتے ہیں، اگر صوبائی اسمبلی چاہےکہ وہاں صوبے بنیں تو صوبے بن سکتے ہیں، جہاں اتفاق رائے موجود ہے وہاں صوبے کیوں نہیں بنائے جارہے،گلگت بلتستان میں گھر گھر یہ مطالبہ موجود ہےکہ اسے صوبےکا درجہ دیا جائے۔ 

انہوں نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان کا حق ہےکہ وہ حکومت کی پالیسی پر تنقیدکریں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئینی و قانونی طریقے سے ایمرجنسی لگائی ہے، ہم حکومت میں نہیں لیکن اپنے منشور کے مطابق ڈلیور کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن سب مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان دہشت گردی کےخاتمے اور گورنر راج کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Joint Diseases Joint Diseases
پاکستان6 گھنٹے ago

ایک عام عادت جو جوڑوں کے امراض کا شکار بنا دیتی ہے

جب جوڑوں کی صحت کی بات ہو تو نیند کا خیال کسی کو نہیں آتا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے جسمانی...

Pakistan Defeats Sri Lanka Pakistan Defeats Sri Lanka
پاکستان6 گھنٹے ago

تین ملکی ون ڈے سیریزکا پہلا میچ: پاکستان نے سری لنکا کو37 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان6 گھنٹے ago

پی ٹی آئی رہنما نے لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دے دیا، ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی...

Babar Azam Babar Azam
پاکستان6 گھنٹے ago

بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز  اور ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں...

Ministry of Communications Ministry of Communications
پاکستان7 گھنٹے ago

وزارتِ مواصلات میں 222 ارب سے زائد کی بےضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارتِ مواصلات کے مالی سال 23-2022 کے آڈٹ میں 222 ارب روپے سے زائد کی...

Tariq-Fazal-Chaudhry Tariq-Fazal-Chaudhry
پاکستان7 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں جاری معدنیات کے لائسنسز کی شفاف تحقیقات کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں جاری معدنیات کے ہزاروں لائسنسز...

PMLN-JALSA PMLN-JALSA
پاکستان7 گھنٹے ago

سوات میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ، اسٹیج پر لگی سیڑھی ٹوٹنے سے متعدد کارکن زخمی

سوات (صداۓ سچ نیوز) مینگورہ سوات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران اسٹیج پر لگی سیڑھی ٹوٹ گئی۔...

bilawal bilawal
پاکستان7 گھنٹے ago

اگر تحریک انصاف دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں تو پیپلزپارٹی تیار ہے، بلاول

کراچی (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بزدل تھے، سہیل آفریدی نے...

Islamabad Islamabad
پاکستان7 گھنٹے ago

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولتیں آن لائن فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی...

pakistan-electricity-distribution-companies pakistan-electricity-distribution-companies
پاکستان7 گھنٹے ago

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا...

Trending