پاکستان
نائب وزیراعظم کی امریکی تحویل میں جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کے لیے سنگاپور سے تعاون کی درخواست
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی تحویل میں جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کے لیے سنگاپور سے تعاون کی درخواست کردی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ پاکستانی اور ایرانی بحری جہازوں کو واپس بھیجنے کی کوششوں میں تعاون کی درخواست کی۔ اسحاق ڈار نے کہا جہازوں پر 11 پاکستانی اور 20 ایرانی سوار ہیں۔ امریکی تحویل میں موجود جہاز سنگاپور کے قریب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پوپ لیو سے ملاقات
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کا معاملے پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ایرانی شہریوں کی محفوظ واپسی میں ہرممکن سہولت فراہم کرے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سنگاپور کے تعاون اور حمایت کو سراہا ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان کا امریکی حکام اور دیگر فریقین سے مسلسل رابطہ ہے۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

