Connect with us

پاکستان

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، کراچی سب سے مہنگا شہر بن گیا

Flour

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر ملک بھر میں بڑھ گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ قیمت کے مقابلے میں 100 روپے زیادہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق کراچی ملک کا سب سے مہنگا شہر بن گیا ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2750 روپے جبکہ اسلام آباد میں 2733 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2707 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کوئٹہ اور بنوں میں یہی تھیلا 2700 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ حیدرآباد میں آٹے کی قیمت 2600 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاڑکانہ اور خضدار میں 2400 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونا سستا ہو گیا، فی تولہ کتنی کمی ہوئی؟

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2350 روپے، گوجرانوالہ میں 2333 روپے، ملتان میں 2267 روپے اور بہاولپور میں 2260 روپے میں دستیاب ہے۔

دستاویزات کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2250 روپے جبکہ سرگودھا اور سیالکوٹ میں 2200 روپے فروخت ہورہا ہے۔

آٹے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ملک بھر میں مہنگائی سے متعلق خدشات بھی بڑھ گئے ہیں اور عوامی حلقے صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

nepra nepra
پاکستان7 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان7 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Bedford Cricket Cup Bedford Cricket Cup
برطانیہ اور یورپ8 گھنٹے ago

برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں کرکٹ کپ، بیڈفورڈ الیون فاتح

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے شہر بیڈ فورڈ میں بیڈفورڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس...

Baqir-Qlibaf Baqir-Qlibaf
تازہ ترین8 گھنٹے ago

علاقائی ممالک اپنی سلامتی کا فیصلہ خود کریں، مقامی سکیورٹی نظام ضروری ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشترکہ...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین8 گھنٹے ago

حالیہ جنگ میں دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا، ایرانی فضائیہ کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ...

Hormuz Hormuz
تازہ ترین12 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق امریکی دعوے اور بحری اعداد و شمار مختلف کیوں؟

آبنائے ہرمز سے تیل اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے امریکا اور ایران کے دعوے ایک دوسرے سے...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان12 گھنٹے ago

آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا  ہے ، وزرا سے...

Balochistan operations Balochistan operations
پاکستان13 گھنٹے ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ...

gold gold
پاکستان13 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

Trending