Connect with us

پاکستان

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے متعدد معاہدے طے

Pakistan and Saudia Arabia

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے متعدد معاہدے طے پا گئے۔ معاہدوں پر دستخط سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس میں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی میزبانی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اور پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل نے کی، جبکہ اجلاس کی صدارت سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز اور پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین فواد مختار نے کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پورٹس اور موٹر ویز کی تعمیر و ترقی کے معاہدے طے پائے، جبکہ کراچی۔حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی۔ دونوں ممالک نے ریئل اسٹیٹ اور معدنیات کے شعبوں میں ترقی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کی قیادت پاک سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین  شہزادہ منصور بن السعود نے کی، جنہوں نے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سربراہ کی جنوبی لبنان میں امن دستے کے اہلکار کی ہلاکت کی مذمت

اجلاس میں وفاقی وزراء علی پرویز ملک، مصدق ملک اور مشیر نجکاری محمد علی نے شرکت کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں، پاور سیکٹر، ٹرانسمیشن لائنز، اسمارٹ میٹرنگ، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں دستیاب مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے علاوہ حکومتی سطح پر بھی متعدد اجلاس منعقد ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسدالرحمٰان نے سعودی سرمایہ کاروں کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

nepra nepra
پاکستان9 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان10 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Bedford Cricket Cup Bedford Cricket Cup
برطانیہ اور یورپ10 گھنٹے ago

برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں کرکٹ کپ، بیڈفورڈ الیون فاتح

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے شہر بیڈ فورڈ میں بیڈفورڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس...

Baqir-Qlibaf Baqir-Qlibaf
تازہ ترین10 گھنٹے ago

علاقائی ممالک اپنی سلامتی کا فیصلہ خود کریں، مقامی سکیورٹی نظام ضروری ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشترکہ...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین10 گھنٹے ago

حالیہ جنگ میں دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا، ایرانی فضائیہ کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ...

Hormuz Hormuz
تازہ ترین14 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق امریکی دعوے اور بحری اعداد و شمار مختلف کیوں؟

آبنائے ہرمز سے تیل اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے امریکا اور ایران کے دعوے ایک دوسرے سے...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان15 گھنٹے ago

آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا  ہے ، وزرا سے...

Balochistan operations Balochistan operations
پاکستان15 گھنٹے ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ...

gold gold
پاکستان15 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

Trending