پاکستان
ملک میں مہنگائی ایک بار پھر ڈبل ڈیجیٹ میں پہنچ گئی
پیٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھتے جارہے ہیں اور مہنگائی نے ایک بار پھر ڈبل ڈیجٹ کی حد عبور کرلی ۔ اگست میں سالانہ شرح11.15 ریکارڈ کی گئی ۔ عام آدمی کے کچن سے لے کر علاج اور سفر تک ہر چیز کے اخراجات بڑھ گئے۔
ملک میں شرح مہنگائی میں ایک ماہ میں تقریباً دو فیصد اضافہ ہوگیا، اگست میں سالانہ شرح 11.15 فیصد ریکارڈ کی گئی، جولائی میں مہنگائی کا گراف 9.2فیصد پر تھا۔ پیاز، انڈے، آلو، گندم اور آٹا مہنگا۔ بجلی بل ، گھروں اور ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ گئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 1.19 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست میں پیاز کی قیمت 46 فیصد اور انڈوں کی 11.51 فیصد تک بڑھی ۔ آلو 6.82 فیصد اورسبزیاں 5.50 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ گندم کا بھاؤ 5.25 فیصد آٹے کا 2 ، دال چنا کا 4.77 اور بیسن کا ریٹ 3.74 فیصد بڑھا۔
چائے، دال مسور، گھی اور خشک دودھ مہنگی ہونےوالی اشیا میں شامل ہیں۔ ایندھن، واٹر سپلائی، بجلی ، ٹرانسپورٹ کرائے، اسپتال چارجز ، ادویات اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرائے 20 فیصد تک بڑھ گئے جبکہ ہاوسنگ، پانی، بجلی اور گیس 8.87 فیصد مہنگی ہوئی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

