پاکستان
وزیراعظم کی پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس سے ملاقات، قومی ا عزاز دینے کا اعلان، انعام بھی دیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعہ میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور ان کی ہمت و جذبے کو سراہا۔
شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘آپ نے جس طرح ہمت، خدا خوفی اور ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بچے کی جان بچائی اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائیں گے’۔
وزیر اعظم نے کہا ‘پوری قوم کو آپ کی اس جرأت اور ہمت پر فخر ہے اور پوری قوم آپ کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے’۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

