تازہ ترین
راجستھان، مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 8 افراد ہلاک، 24 زخمی
نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر رشی کیش سے اندور جانے والی ایک سلیپر بس ٹرک سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بس کی رفتار تیز تھی جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
بھارتی حکام کے مطابق 5 مسافر جھلس کر جبکہ 2 سر پر شدید چوٹیں آنے سے دم توڑ گئے، زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں ضلع دوسہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امدادی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے سے متعلق یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بس کے سامان رکھنے والے حصے میں سگریٹ کے پیکٹ موجود تھے جس سے آگ تیزی سے پھیلی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

