پاکستان
پی ٹی آئی کا اس بار خون ریزی کا پلان تھا، ایمرجنسی مجبوری میں لگانا پڑی، شہباز شریف
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مجبوراً ایمرجنسی لگانا پڑی،سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئیں، ان کو صوبے کی صورتحال بتانے کی کوشش کی اور کہا دہشتگردی کےخلاف مل کر چلیں گے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ سابق وزیراعلیٰ کو کہا صوبے کو جو وسائل چاہئیں فراہم کریں گے، آئے روز دھمکیاں اور لانگ مارچ کیے جا رہے تھے، افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کی ماضی کی تاریخ بھیانک ہے، طے ہوا تھا کہ لانگ مارچ کی کال واپس لی جائےگی، اس بار مکمل خون ریزی کا پروگرام بنایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےکمیٹی بنائی،دن رات بات چیت کی گئی، مسودہ تیار ہو گیا تھا،طے ہوا تھا لانگ مارچ کی کال واپس لی جائےگی، سیاسی اور عسکری قیادت کی کاوشوں سے پاکستان کا نام بلند ہو رہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ملکی معیشت آہستہ آہستہ ترقی کی طرف رواں دواں ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ افراد فیول سبسڈی سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں، خلیجی جنگ کے اثرات پورے خطے پر پڑے، خلیجی جنگ کے باعث مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے، خاموش تماشائی بن کر بیٹھے نہیں رہ سکتےتھے۔
ہمیں مجبورا ًملک کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرنا پڑا، خیبرپختونخوا کی کمیٹی میں غیرسیاسی افراد کو شامل کیا گیا،جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کروں گا، خاموش تماشائی بنے رہتے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہ کرتیں، خیبرپختونخوا میں گورنرراج کے اچھے نتائج نکلیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

