تازہ ترین
ممبئی میں طوفانی بارش سے نظامِ زندگی مفلوج، نشیبی علاقے زیرِ آب
ممبئی (صداۓ سچ نیوز) بھارتی شہرممبئی میں طوفانی بارش نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔ چند گھنٹوں کے دوران تقریباً 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدیدبارش کےباعث کئی مقامات پر درخت اوردیواریں گرگئیں، جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا،مختلف علاقوں میں سڑکیں دھنسنے کےواقعات پیش آئے، جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث مقامی ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی، جس سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب پونےمیں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے،جس کے نتیجے میں متعدد رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں،ریسکیو حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

