تازہ ترین
امریکی خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کا شکار ہے، اسماعیل بقائی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران اور خطے سے متعلق امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کا شکار ہے۔
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے روسی مصنف فیودور دوستوئیفسکی کے ناول ’’دی برادرز کرامازوف‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناول کا ایک اقتباس ایران اور خطے کے حوالے سے امریکی نظامِ حکمرانی اور خارجہ پالیسی کی موجودہ صورتحال کی درست عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے دوستوئیفسکی کے حوالے سے کہا کہ جو شخص خود سے جھوٹ بولتا ہے اور اپنے ہی جھوٹ پر یقین کرتا ہے، بالآخر اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں وہ اپنے اندر یا اپنے اردگرد سچ اور جھوٹ میں فرق نہیں کر پاتا، اور پھر اپنے اور دوسروں کے لیے تمام احترام کھو دیتا ہے۔
علاوہ ازیں ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی صدر کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہو گا، آبنائے ہرمز کو صرف ایران کی کمان میں بند اور کھولا جائے گا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیے جانے کی دھمکی پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

