Connect with us

تازہ ترین

ایران سے سفارتکاری کے دروازے کھلے ہیں، جنگ طویل ہونے پر امریکا کا مؤقف

Tommy Pigott

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باوجود واشنگٹن سفارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی شہری تنصیبات کو تباہ کرنے کی نئی دھمکیاں دی ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ’الجزیرہ‘ کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ جنگ سے قبل ایران سے مذاکرات چاہتے تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں مگر امریکا اپنے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا، واشنگٹن نے ایران پر خطے میں شہری مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسٹمسن سینٹر کی ماہر باربرا سلاون نے حالیہ صورتحال پر اپنی رائے کا اظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایران پر دباؤ بڑھا رہے ہیں تاکہ اسے ناکامی کے تاثر کے بغیر سمیٹا جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکا کا مؤقف ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا جنگ میں برتری حاصل کر رہا ہے تاہم اُنہوں نے جنگ کے خاتمے یا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق کوئی واضح منصوبہ پیش نہیں کیا۔ 

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

pims-islamabad pims-islamabad
پاکستان13 گھنٹے ago

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے...

karachi-hospitals karachi-hospitals
پاکستان13 گھنٹے ago

کراچی، بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی صورتحال سامنے آگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کی صورتحال سامنے آگئی۔ عباسی شہید...

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان13 گھنٹے ago

پمز میں 14 نومولود بچوں کے انتقال پر صفدر عباسی اور ناہید خان کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی...

eid milad un nabi eid milad un nabi
پاکستان13 گھنٹے ago

کلرکہار میں میلاد شریف کے جلوس کے ٹریکٹر کو حادثہ، امام مسجد سمیت 2 افراد جاں بحق

کلرکہار(صداۓ سچ نیوز) نواحی قصبہ ماٹن خورد میں میلاد شریف کے جلوس میں شریک ٹریکٹر کو حادثہ پیش آگیا، حادثہ...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کی حد بندی پر اتفاق

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی حد...

Trump Trump
تازہ ترین14 گھنٹے ago

میرے خیال میں نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، ہلاک نہیں ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر...

PIMS-Tragedy PIMS-Tragedy
پاکستان14 گھنٹے ago

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن...

CTD-Report CTD-Report
پاکستان14 گھنٹے ago

پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، سی ڈی اے رپورٹ میں سنگین انکشافات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز اسپتال کے چلڈرن نرسری وارڈ میں آتشزدگی کو 14 گھنٹے سے زائد گزر گئے...

iran iran
تازہ ترین14 گھنٹے ago

مخالفین کی غلط فہمی فوری جوابی کارروائی کا باعث بنےگی، تنازع جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہیگا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہےکہ ایران پہلے بھی کہہ...

whatsapp whatsapp
تازہ ترین22 گھنٹے ago

واٹس ایپ نے 3 نئے فیچرز صارفین کیلئے متعارف کرا دیے

واٹس ایپ نے صارفین کے تحفظ کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ...

Trending