پاکستان
امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، برینٹ خام تیل کی قیمت ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔
رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے عالمی معیار کے فی بیرل نرخ میں 15 سینٹ یعنی 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 95.67 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 26 سینٹ یعنی 0.3 فیصد بڑھ کر 91.56 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کو درپیش خطرات کے خدشات بڑھا دیے ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ 1 ہفتے کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7.1 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا، جو 20 جولائی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

