تازہ ترین
ہم کسی صورت دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، آخری سانس تک دشمن کیخلاف لڑتے رہیں گے، ایرانی صدر
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت دھونس اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا تاہم جنگ کسی نہ کسی مرحلے پر ختم ہونی ہے اور بہتر یہی ہے کہ اسے آج ہی ختم کی جائے، جب ایران طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہے۔
ایرانی صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مذاکرات کے ذریعے طے پانے والا معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے جس کی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔ ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ معاہدے میں ایک بھی ایسی شق نہیں مل سکتی جو ایران کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی نشاندہی کرتی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایران امن کو مسترد نہیں کرتا تاہم دھوکے کے پیش نظر چوکس رہنا ضروری ہے اور ہم کسی صورت دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، آخری سانس تک ان کے خلاف کھڑے رہیں گے اور انہیں فیصلہ کن جواب دیں گے۔
انہوں نے جنگ اور بحری ناکہ بندی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مہنگائی اور معاشی مشکلات کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ ہمیں جنگ سے پیدا ہونے والی مہنگائی سمیت دیگر مسائل کیلئے تیار رہنا چاہیے اور اسے قبول کرنا چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

