تازہ ترین
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیلئے سزائے موت کا امتیازی قانون نافذ کردیا
غزہ (صداۓ سچ نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت کا خصوصی قانون نافذ العمل ہو گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل ایوی بلوتھ نے اس قانون کے نفاذ کے لیے درکار فوجی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس حکم کے تحت قانون کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے وہ فلسطینی جو اسرائیلی شہریوں کے قتل کے جرم میں سزا یافتہ ہوں گے انہیں پھانسی کی سزا کے علاوہ کوئی اور سزا سنائی نہیں جاسکتی۔
قانون کے مطابق صرف کسی خاص صورتحال میں ہی عدالت مجرم کو عمر قید کی سزا دے سکے گی۔
مارچ کے آخر میں اسرائیلی پارلیمنٹ سے اس قانون کی منظوری کے بعداسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایوی بلوتھ سے فوجی حکم نامے کی منظوری کی درخواست کی تھی۔
اس امتیازی قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی شہریوں یا اسرائیل کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ یہ قانون صرف فوجی عدالتوں میں چلنے والے مقدمات پر لاگو ہوگا جو فلسطینیوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جبکہ اسرائیلی شہریوں کے مقدمات اسرائیل کی سویلین عدالتوں میں چلائے جاتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

