Connect with us

پاکستان

ہوائی قلعے نہیں بنائے، پنجاب کیلئے میری خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، مریم نواز

Maryam Nawaz

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے لیے میری خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے کیونکہ میں نے ہوائی قلعے نہیں بنائے بلکہ مستحقین کے لیے اپنی چھت کے خواب پورے کیے۔

لاہور میں سندھ کے انتظامی سروس کے افسران سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ملک نے ہمیں عزت ، پہچان دی ، ہم اس ملک کے احسان مند ہیں، انتظامی سروس کے افسران ہمارے لیے قابل فخر ہیں، روز کی بنیاد پر افسران کے ساتھ مل کر ٹیم کی صورت میں کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب گاڑی میں بیٹھ کر آنے جانے کا نام نہیں، میری ترجیحات صرف اور صرف عوامی خدمت کے کام ہیں، چیلنجز کے باوجود روز جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے گھر سے نکلتے ہیں، اپنے روزمرہ کے کاموں میں ایک منٹ بھی عوامی خدمت سے دور نہیں رہتی، ہر روز عوام کی فلاح اور بھلائی کے لیے فیصلے لیے جاتے ہیں، آفس آنا، حاضری لگانا اور مشکل کام چھوڑ کر آسان کام پر دستخط کر دینا نوکری نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میری اپنی کابینہ میں ایسے وزیر ہیں جو لوگوں کو اپنے دروازے پر بلا کر بھول جاتے ہیں، سرکاری مسند پربیٹھنے والے کو سب سے پہلے اپنی ذات کی نفی کرنا پڑتی ہے، پنجاب کے حکومتی امور نمٹانے میں مجھے کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے لیے میری خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے، میں نے ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحقین کے لیے  اپنی چھت کے خواب پورے کیے، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس رکھا گیا ہے، گھر بنانے کے لیے قرضے کی اقساط مرحلہ وار دی جاتی ہیں، ہر مرحلے پر گھر کی تعمیر کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، میں نے آج تک کوئی بھی افسر سفارش پر نہیں لگوایا، ہر جگہ میرٹ کا خیال رکھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

GovernorRajSignature_ GovernorRajSignature_
پاکستان7 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ،47 فیصد پاکستانی حامی، 36 فیصد مخالف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی 47 فیصد پاکستانیوں نے حمایت...

State Bank governor State Bank governor
پاکستان7 گھنٹے ago

خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود مہنگائی قابو میں ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے...

Abbas Araqchi Abbas Araqchi
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے7 روزہ منصوبےکی پیشکش کردی

بغداد (صداۓ سچ نیوز) بغداد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 52 ویں اجلاس سے خطاب کرتے...

shehbaz-sharif shehbaz-sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا اس بار خون ریزی کا پلان تھا، ایمرجنسی مجبوری میں لگانا پڑی، شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  خیبرپختونخوا میں مجبوراً...

Nawaz Sharif Nawaz Sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف

لندن (صداۓ سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین7 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں 20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والا ایک اور ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آبنائے ہرمز...

paragliding paragliding
پاکستان10 گھنٹے ago

جھنگ میں تھل جیپ ریلی کے دوران پیراگلائیڈر میں آگ لگ گئی، پائلٹ جاں بحق، ایک شخص زخمی

جھنگ (صداۓ سچ نیوز) جھنگ میں  تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائنڈنگ کرتے ہوئے حادثے میں پائلٹ جاں بحق...

masood-pazeshkian masood-pazeshkian
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایرانی صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کو مثبت پیشرفت قرار دیدیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے  پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی  اتحاد کو...

Peshawar High Court Peshawar High Court
پاکستان11 گھنٹے ago

اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی اموات، پشاور ہائیکورٹ میں 21 اکتوبر کو سماعت ہوگی

پشاور(صداۓ سچ نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے نجی اسکول واقعے سے متعلق درخواست منظور کر لی۔ پشاور ہائی کورٹ نے...

moulana-fazal-ur-rehman moulana-fazal-ur-rehman
پاکستان11 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی بحران، عوام کی فضل الرحمان سے امن کو ترجیح دینے کی اپیل

بنوں (صداۓ سچ نیوز) بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کےعوام نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے...

Trending