تازہ ترین
ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، ایک پاکستانی شہید، 11 افراد زخمی
صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ڈیفنس کےمطابق حملےکےبعد ایئرپورٹ کےٹرمینل فورمیں آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیاگیا،سعودی ٹی وی نےحملےکی فوٹیج بھی جاری کردی،حملے کے وقت عمرہ زائرین بورڈنگ میں مصروف تھے۔
گزشتہ روز بھی کنگ خالد ایئرپورٹ پرحملے میں 13 افراد جاں بحق اور تین سو نو زخمی ہوئے تھے،جاں بحق افراد میں بنگلادیش کے ایک مفتی سمیت مصر،اردن، فلسطین، شام، سوڈان، امریکا اور بھارت کے شہری شامل تھے۔
دوسری جانب سعودی اتحاد نےریاض کی فضا میں کروزمیزائل تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے،اتحاد کے ترجمان کے مطابق دمام میں شاہ فہد ایئرپورٹ کو بھی ایک بارپھرنشانہ بنایاگیا،تاہم پروجیکٹائل حملے میں فوری طور پرکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی شہرخمیس مشیط میں بھی بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاع ہے،جسے اتحادی فوج نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کےحملوں کے پیش نظر ایئرپورٹ مزید 24گھنٹے بند رکھنےکا اعلان، کیا ہے ،جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

