تازہ ترین
حوثیوں کے حملے، سعودی عرب کو میزائل انٹرسیپٹرز کی قلت کا سامنا، امریکی اخبار
ریاض (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثیوں کے حملوں کے باعث سعودی عرب کو میزائل انٹرسیپٹرز کی قلت کا سامنا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے بڑھتے ہوئے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے پاس فضائی دفاعی میزائل انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب بیرونِ ملک سے مزید فضائی دفاعی نظام حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ حوثیوں کے حملوں میں سعودی ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اخبار سے گفتگو کرنے والے معاملے سے باخبر افراد کے مطابق سعودی عرب نے شاہی محلات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں فضائی دفاعی بیٹریوں کی تعیناتی میں بھی رد و بدل کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق واشنگٹن نے اب تک سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے فوجی مدد کی درخواستوں پر آمادگی ظاہر نہیں کی، تاہم امریکا نے فوجی مشیر بھیجے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

