پاکستان
جب قیمت بڑھتی ہے تو 5 روپے روزانہ بڑھاتے ہیں، کمی 75 پیسے کی کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹرمنظور حسین کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہو ا جس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا ایجنڈا زیر بحث آیا، سپیشل سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ قیمتوں کےتعین کا طریقہ کارواضح کرنا اوگرا کی ذمہ داری ہے،ممبر فنانس کمیٹی اوگرا نے کہا کہ اوگرا عرب گلف کےپلیٹس کا ریٹس رولنگ ایوریج کی بنیاد پرکرتی ہے، سات دن میں آنے والے کارگوز کا ایوریج نکالا جاتا ہے ۔
اوگرا کے نمائندے کاکہناتھا کہ سمندری نقصانات اور دیگر شامل کیے جاتے ہیں ، باہرسےمنگوائے جانے والے تیل کی قیمت میں کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب قیمت بڑھتی ہے تو 5 روپے روزانہ بڑھ جاتےہیں ، جب کمی کی جاتی ہے تو 75 پیسے کی کمی ہوتی ہے ۔ سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ جنگ کے دوران قیمتوں کی سپلائی مستحکم نہیں تھی ، خطےمیں جہاں سے تیل مل رہا تھا وہاں سے لے رہے تھے،وزیراعظم فیول سبسڈی 14 ستمبر سے لانچ ہوئی تھی ، ابھی تک 10 ملین لوگوں نے رجسٹرڈ کیا ہے ، اب تک اس اسکیم کےتحت 9 ارب روپے ریلیز ہو چکےہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ اپرہاؤس کی کمیٹی ہےآپ اسے بہت معمولی لے رہے ہیں۔
سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ آپ نے چھ لائن لکھ کر دے دیئے ، پیٹرولیم وہ واحد کمیٹی ہے جہاں بتانا پڑتا ہے کہ ہم کون ہیں ۔ سینیٹر منظور حسین کاکڑ نے کہا کہ ان لوگوں کے حوالے سے معاملہ خود دیکھوں گا جوکر سکا وہ کروں گا۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس ملک میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے ،یہ ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کر رہےہیں انکی اپنی مراعات بےشمارہیں۔
قرۃ العین مری نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے بورڈ میں کون کون ہے اور لوگوں کو نکالنے سے کتنا فائدہ ہوا، سینیٹر سعدیہ بولیں کہ اپنے وزیر کو بھی بتائیں یہ لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ،وزرا کےساتھ بڑے بڑے قافلے چل رہے ہیں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے کیے جارہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

