تازہ ترین
ایران نے سعودی عرب اور یمنی حوثیوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور یمنی حوثیوں کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کردی۔
سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو میں عباس عراقچی نے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ کشیدگی اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔ حالیہ حوثی جارحیت کے بعد یہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلی بات چیت ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے کے بعد ایئرپورٹ کے ٹرمینل فورمیں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔
دو روز قبل بھی کنگ خالد ایئرپورٹ پرحملے میں 13 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے،جاں بحق افراد میں بنگلادیش کے ایک مفتی سمیت مصر،اردن، فلسطین، شام، سوڈان، امریکا اور بھارت کے شہری شامل تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

