Connect with us

پاکستان

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

Security forces

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اکتوبر کو پنج پائی میں دہشت گردوں کی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، اس کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

علاوہ ازیں خضدار میں آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 1 دہشت گرد مارا گیا، اس آپریشن کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی اور بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Joint Diseases Joint Diseases
پاکستان6 گھنٹے ago

ایک عام عادت جو جوڑوں کے امراض کا شکار بنا دیتی ہے

جب جوڑوں کی صحت کی بات ہو تو نیند کا خیال کسی کو نہیں آتا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے جسمانی...

Pakistan Defeats Sri Lanka Pakistan Defeats Sri Lanka
پاکستان6 گھنٹے ago

تین ملکی ون ڈے سیریزکا پہلا میچ: پاکستان نے سری لنکا کو37 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان6 گھنٹے ago

پی ٹی آئی رہنما نے لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دے دیا، ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی...

Babar Azam Babar Azam
پاکستان6 گھنٹے ago

بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز  اور ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں...

Ministry of Communications Ministry of Communications
پاکستان7 گھنٹے ago

وزارتِ مواصلات میں 222 ارب سے زائد کی بےضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارتِ مواصلات کے مالی سال 23-2022 کے آڈٹ میں 222 ارب روپے سے زائد کی...

Tariq-Fazal-Chaudhry Tariq-Fazal-Chaudhry
پاکستان7 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں جاری معدنیات کے لائسنسز کی شفاف تحقیقات کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں جاری معدنیات کے ہزاروں لائسنسز...

PMLN-JALSA PMLN-JALSA
پاکستان7 گھنٹے ago

سوات میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ، اسٹیج پر لگی سیڑھی ٹوٹنے سے متعدد کارکن زخمی

سوات (صداۓ سچ نیوز) مینگورہ سوات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران اسٹیج پر لگی سیڑھی ٹوٹ گئی۔...

bilawal bilawal
پاکستان7 گھنٹے ago

اگر تحریک انصاف دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں تو پیپلزپارٹی تیار ہے، بلاول

کراچی (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بزدل تھے، سہیل آفریدی نے...

Islamabad Islamabad
پاکستان7 گھنٹے ago

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولتیں آن لائن فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی...

pakistan-electricity-distribution-companies pakistan-electricity-distribution-companies
پاکستان7 گھنٹے ago

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا...

Trending