پاکستان
خبردار کرتے ہیں، قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر نہیں کیا جاسکتا، قومی اسمبلی کو خبر دار کرتے ہیں تم سندھ تقسیم کی بات بھی نہیں کرسکتے۔
سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں پرپیپلز پارٹی کی تحریک التوا پر چوتھے روزبھی بحث جاری رہی اور سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرلی گئی۔قرار داد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نثار کھوڑو نے پیش کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سندھ میں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں، فیصلہ یہاں ہونا ہے پتا چل جائےگا کون ساتھ ہے اور کون دوغلا پن کر رہا ہے، سندھ کے عوام کے جذبات اور احساسات کو نظرانداز کرنا کسی صورت درست نہیں، ون یونٹ کے قیام کے معاملے پر بھی سندھ کے عوام کے جذبات کو نظرانداز کیا گیا،سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کسی دوسرے مقام پر بیٹھ کر نہیں کیا جاسکتا، لاہور میں ایک پروگرام میں ’’دی سسٹم ہیز کولیپسڈ‘‘ کہا گیا اور اس پر تالیاں بجائی گئیں،سندھ کے معاملات پر غیر متعلقہ فورمز پر ہونے والی گفتگو تشویش کا باعث ہے، کیا اب پاکستان کو نچوڑنے والے ارب پتی بزنس مین نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے؟
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں انتظامی یونٹس چاہتے ہیں، ایم کیو ایم والے یہاں کہتے ہیں سندھ تقسیم نہ ہو، یہ ہوتا ہے دوغلا پن، ایم کیو ایم والےکس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ان میں سے ایک بھی انتخاب جیتا ہوا نہیں ہے۔ اگر یہ عوام کے ووٹ سے آئے ہوتے تو شاید ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی، ان اراکین میں سےکسی ایک نے بھی عوام کے ووٹ سے کامیابی حاصل نہیں کی، ان اراکین کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلات مناسب وقت پر سامنے رکھ سکتا ہوں،بعض اراکین انتخاب کے بجائے مخصوص طریقہ کار کے تحت ایوان میں پہنچے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کی بحث میں صرف آبادی کو دلیل نہیں بنایا جاسکتا، بات گورننس کی ہے تو بہتر بنانےکے لیے انتظامی اصلاحات پر بات ہونی چاہیے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے معاملے پر ضرور تفصیلی بحث ہوسکتی ہے، انتظامی امور کو سندھ کی تقسیم کے معاملے کے ساتھ مکس نہیں کیا جانا چاہیے، ضرورت پڑی تو سندھ میں مزید اضلاع اور انتظامی یونٹس بھی بنائے جاسکتے ہیں، مقامی حکومتوں کو مزید مضبوط بنانا بھی ہماری ترجیح ہے، مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کے لیے قانون میں مزید ترامیم لانے پر کام جاری ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

