Connect with us

پاکستان

این ڈی ایم اے کا آئندہ 2 سے 3 دنوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

Flood

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، جس کے باعث دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے گلگت، دیامر، غذر، ہنزہ، استور، اسکردو اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے باغ، پونچھ، مظفرآباد، حویلی، بھمبر، سدھنوتی، میرپور اور کوٹلی میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق نوشہرہ، پشاور، صوابی اور مردان کے شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ، کابل، سوات، پنجکوڑہ، کرم، توچی، جہلم، چناب اور راوی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ دریائے سندھ، راوی، چناب اور کابل کے مختلف مقامات سمیت ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ممکنہ بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کے شدید بہاؤ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں سے دور رہیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uk-settlement-grant uk-settlement-grant
برطانیہ اور یورپ4 گھنٹے ago

برطانیہ، مستقل آباد کاری کیلئے درخواستگزاروں کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں مستقل آباد کاری کیلئے درخواست دینے والے تارکین وطن کی تعداد 16 سال کی بلند...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان4 گھنٹے ago

پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو...

Sindh-Assembly Sindh-Assembly
پاکستان5 گھنٹے ago

صوبے کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے...

Shehbaz-sharif Shehbaz-sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

جی 11 پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن کی تعمیر...

cm-sindh cm-sindh
پاکستان5 گھنٹے ago

خبردار کرتے ہیں، قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ  سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر...

Flood Flood
پاکستان5 گھنٹے ago

این ڈی ایم اے کا آئندہ 2 سے 3 دنوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے...

css-result css-result
پاکستان5 گھنٹے ago

سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد اور مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد

سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر کی بالائی حد اور شرکت کے مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد کردی گئی۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تیل کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل کرلیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے کے دوران ایران...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان6 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا۔...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ہمارا سکیورٹی اور دفاعی نظام مزید جدید ہوگیا، امریکی جارحیت کی صورت میں مزید سخت کارروائی کریں گے، نائب ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہےکہ امریکی جارحیت کے بعد ایران کا سکیورٹی...

Trending