پاکستان
جی 11 پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس دوران جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز اگلے سال مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پہلے فیز کو جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا جائے گا۔
اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی عمارت کے مختلف تعمیراتی ڈیزائن اور تجاویز پیش کی گئیں۔ پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن پر جاری کام کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹر جی الیون میں زیر تعمیر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کے پہلے فیز کے طور پر شروع کیا جائے گا تاکہ اسپتال جلد فعال ہو اور شہریوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔
وزیراعظم نے پہلے فیز کو مارچ دو ہزار ستائیس تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا جائے۔ جدید اور ہائی ٹیک طبی مشینری کی تنصیب بھی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے صحت کے شعبے میں اصلاحات تیز کرنے اور منصوبے کی پیشرفت کے ساتھ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

