پاکستان
صوبے کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور
کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نثار کھوڑو نے پیش کی تھی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن اراکین سے کہا کہ مل کر ایک مشترکہ قرارداد منظور کرلیں، نثار کھوڑو نے قرارداد کا مسودہ قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے انتظامی یونٹس کے قیام کی بات شامل کرنے کی تجویز دی، انتظامی یونٹس کے قیام کو سندھ کی تقسیم کے بنیادی معاملے کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں، انتظامی یونٹس کے قیام پر الگ بحث کرنی تھی تو علیحدہ قرارداد لائی جاسکتی تھی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کی تجویز کی بھی حمایت کی، مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات پر ہم تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپوزیشن سے کہا انتظامی یونٹس یا مقامی حکومتوں پر الگ قرارداد لے آئیں، اپوزیشن اراکین نے مشترکہ قرارداد پر اتفاق کے بجائے ایوان سے واک آؤٹ کیا، اپوزیشن نے مشترکہ قرارداد کی حمایت نہ کرکے اپنی بدنیتی ظاہر کردی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ احتجاج اور واک آؤٹ کا بہانہ بنا کر اسمبلی سے بھاگ رہے ہیں، پی ٹی آئی نے بھی آج بائیکاٹ کیا ہے، پیپلز پارٹی ایوان میں موجود رہی باقی سب بائیکاٹ کر گئے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دن ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

