پاکستان
پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا اور پولیس نے معطل افسران کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ای ڈی پمز سمیت تمام آٹھ معطل افسران کے بیانات لیے جائیں گے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کیلئے پمز میں عارضی دفاتر بھی قائم کر دیا گیا۔
سیکرٹری صحت نے ہ سپتال میں انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے بہترین علاج اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی کل پمز میں انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس دوران نئی ایمرجنسی کے افتتاح کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں 14 نوزائیدہ بچوں کی موت ہوئی تھی جس کے بعد سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ای ڈی سمیت 8 افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور انہیں قوم کی بیٹی اور قوم کا فخر قرار دیا ہے جبکہ رضیہ نورین نے وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے عزت افزائی قرار دیا ۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نرس کیلئے ایک کروڑروپے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ 23 مارچ کو آپ کو تمغہ خدمت دیا جائے گا ۔ آپ نےایساکارنامہ سرانجام دیاہے جو یاد رکھا جائے گا ، آپ نے جرات اور ہمت سے کام لیا ، جان ہتھیلی پر رکھ کر بچے کی جان بچائی اور عظیم کارنامہ سرانجام دیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جس ماں کا بچہ آپ نے بچایا وہ تمام عمرآپ کو دعائیں دے گی ۔ نرس رضیہ نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا میڈیکیشن کاوقت تھا جب آگ دیکھی تو کچھ بھی سوچے بغیراندرچلی گئی ۔ دوسری سسٹر کو کہا بچے بچائیں، رضیہ نے بتایا وہ جو بچہ ریسکیو کرکے باہر لائیں اسے ایک جان پہنچان والے شخص کے ہاتھ میں دے کر دوسرے بچوں کو بچانے کیلئے پلٹیں لیکن ایک دم دھماکہ ہوگیا اور پھر ہر طرف اندھیرا چھا گیا ۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

