Connect with us

پاکستان

پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا

Pims-hospital

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا اور  پولیس نے معطل افسران کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق  سابق ای ڈی پمز سمیت تمام آٹھ معطل افسران کے بیانات لیے جائیں گے جبکہ  وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کیلئے پمز میں عارضی دفاتر بھی قائم   کر دیا گیا۔

 سیکرٹری صحت نے ہ سپتال میں انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور اہم ہدایات  دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے بہترین علاج اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی کل  پمز میں  انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس دوران  نئی ایمرجنسی کے افتتاح کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں 14 نوزائیدہ بچوں کی موت ہوئی تھی جس کے بعد سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ای ڈی سمیت 8 افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور انہیں قوم کی بیٹی اور قوم کا فخر قرار دیا ہے  جبکہ رضیہ نورین نے وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے عزت افزائی قرار دیا ۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نرس کیلئے ایک کروڑروپے کا بھی اعلان کیا  اور کہاکہ 23 مارچ کو آپ کو تمغہ خدمت دیا جائے گا ۔ آپ نےایساکارنامہ سرانجام دیاہے جو یاد رکھا جائے گا ،  آپ نے جرات اور ہمت سے کام لیا ،  جان ہتھیلی پر رکھ کر بچے کی جان بچائی اور عظیم کارنامہ سرانجام دیا ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ جس ماں کا بچہ آپ نے بچایا وہ تمام عمرآپ کو دعائیں دے گی ۔ نرس رضیہ نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا میڈیکیشن کاوقت تھا جب آگ دیکھی  تو کچھ بھی سوچے بغیراندرچلی گئی ۔ دوسری سسٹر کو کہا بچے بچائیں، رضیہ نے بتایا وہ جو بچہ ریسکیو کرکے باہر لائیں اسے ایک جان پہنچان والے شخص کے ہاتھ میں دے کر دوسرے بچوں کو بچانے کیلئے پلٹیں لیکن ایک دم دھماکہ ہوگیا اور پھر ہر طرف اندھیرا چھا گیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uk-settlement-grant uk-settlement-grant
برطانیہ اور یورپ2 گھنٹے ago

برطانیہ، مستقل آباد کاری کیلئے درخواستگزاروں کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں مستقل آباد کاری کیلئے درخواست دینے والے تارکین وطن کی تعداد 16 سال کی بلند...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان2 گھنٹے ago

پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو...

Sindh-Assembly Sindh-Assembly
پاکستان3 گھنٹے ago

صوبے کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے...

Shehbaz-sharif Shehbaz-sharif
پاکستان3 گھنٹے ago

جی 11 پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن کی تعمیر...

cm-sindh cm-sindh
پاکستان3 گھنٹے ago

خبردار کرتے ہیں، قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ  سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر...

Flood Flood
پاکستان3 گھنٹے ago

این ڈی ایم اے کا آئندہ 2 سے 3 دنوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے...

css-result css-result
پاکستان3 گھنٹے ago

سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد اور مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد

سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر کی بالائی حد اور شرکت کے مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد کردی گئی۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تیل کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل کرلیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے کے دوران ایران...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان4 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا۔...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ہمارا سکیورٹی اور دفاعی نظام مزید جدید ہوگیا، امریکی جارحیت کی صورت میں مزید سخت کارروائی کریں گے، نائب ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہےکہ امریکی جارحیت کے بعد ایران کا سکیورٹی...

Trending