Connect with us

پاکستان

ایف ایف سی کا یارا کیساتھ ملک کر جدید کراپ نیوٹریشن سلوشنز متعارف کرانے کا اعلان

FFC to collaborate with yara international

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے عالمی شہرت یافتہ ادارے یارا انٹرنیشنل اے  ایس اے  کیساتھ   اشتراک کے ذریعے زرعی جدت کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1905 میں ناروے میں قائم ہونے والی کمپنی یارا انٹرنیشنل دنیا کے 140 سے زائد ممالک میں فصلوں  کے  لئے غذائیت اور پودوں کی نشوونما کے لئےمؤثر حل فراہم کر رہی  ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اشتراک ایف ایف سی کے 48 سالہ اعتماد، وسیع ملک گیر مارکیٹنگ نیٹ ورک اور پاکستانی زراعت کی گہری سمجھ بوجھ کو یارا کی 120 سے زائد سالہ عالمی تحقیق، کراپ نیوٹریشن میں مہارت، زرعی تکنیکی تجربے اور جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ یکجا کرتا ہے، تاکہ پاکستانی کسانوں کو عالمی معیار کی  بائیولوجیکل اور اسپیشلٹی پلانٹ نیوٹریشن سلوشنز فراہم کیے جا سکیں۔

مزید یہ کہ ایف ایف سی اور یارا انٹرنیشنل کے درمیان اسٹریٹجک اشتراک کے تحت، سونا اور یارا برانڈز نے پاکستان میں جدید  بائیولوجیکل اور اسپیشلٹی پلانٹ نیوٹریشن مصنوعات کا ایک پریمیئم پورٹ فولیو متعارف کرانے کے لیے مشترکہ برانڈ شراکت داری قائم کی ہے۔

اس پورٹ فولیو میں پانچ فولیئر بایولوجیکل فولئیرمصنوعات یارا ایمپلکساوپٹی ٹریک™، یاراویٹا کراپ بوسٹ™، یاراویٹا بورٹریک™، یاراویٹا فروٹرل™ اور یاراویٹاسولیٹرل™ کے ساتھ  انتہائی حل پذیر کیلشیم کھاد یارا لیواٹراپیکوٹ™ بھی شامل ہے۔ ان مصنوعات کے پورٹ فولیو کی باضابطہ تقریبِ رونمائی سونا ٹاور، ایف ایف سی ہیڈ آفس، راولپنڈی میں ایف ایف سی اور یارا انٹرنیشنل کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یاد رہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی دباؤ نے پاکستان کی زرعی پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کو نئے چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ انہی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایف ایف سی اور یارا انٹرنیشنل نے پاکستان کے زرعی حالات، مختلف فصلوں، موسمی تقاضوں اور زمینی خصوصیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اعلیٰ معیار کی خصوصی کھادیں اور بائیو سٹیمولنٹس متعارف کروائی ہیں۔ جدید فارمولیشنز پر مشتمل یہ کھادیں مارکیٹ میں دستیاب دیگر  کھادوں سے منفرد ہیں، جو غذائی اجزاء کی مؤثر فراہمی، پتوں کے ذریعے بہتر جذب اور فصل کی حساس نشوونما کے مراحل میں بہترین کارکردگی کو یقینی بناتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمرشل آفیسر ایف ایف سی محمد علی جنجوعہ نے ایف ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر پراچہ اور یارا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سوین تورے ہولسیتر کی قیادت کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایف ایف سی ہمیشہ جدید زرعی ٹیکنالوجیز اور مؤثر فصلی غذائیت کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرتی رہی ہے تاکہ کاشتکار کم لاگت میں بہتر پیداوار اور زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔ یارا انٹرنیشنل کے ساتھ یہ اشتراک پاکستان میں فصلات  کے  لئے  عالمی معیار کے غذائی حل متعارف کروانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جسے جامع تکنیکی جائزے اور مقامی زرعی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے بعد اختیار کیا گیا ہے۔

چیف کمرشل آفیسر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف ایف سی مستقبل میں بھی جدید زرعی ٹیکنالوجیز اور مؤثر کھادیں متعارف کروانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ یہ خصوصی کھادیں فصلوں کی پیداوار، معیار اور کاشتکاروں کی آمدن میں اضافے کے ساتھ قومی غذائی تحفظ کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان مصنوعات کی مارکیٹنگ NexGen Nutrientsکے تحت ایف ایف سی کے ملک گیر مارکیٹنگ اور زرعی مشاورتی نیٹ ورک کے ذریعے کی جائے گی تاکہ ملک بھر کے کاشتکار عالمی معیار کی جدید فصلی غذائیت سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

اس موقع پر بزنس یونٹ افریقہ، یارا افریقہ اینڈ ایشیا کے سینئر وائس پریزیڈنٹ الیگزینڈر ماسیڈو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس شراکت داری کی بنیاد دنیا بھر میں منعقد ہونے والی مختلف عالمی فرٹیلائزر کانفرنسوں کے دوران دونوں اداروں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی ملاقاتوں سے شروع ہوئی۔ پاکستان میں سائنسی بنیادوں پر فصلی غذائیت اور پائیدار کاشتکاری کے ذریعے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یارا اور ایف ایف سی کی یہ شراکت داری عالمی مہارت کو مقامی تجربے کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے پاکستان کے کاشتکاروں تک جدید فصلی غذائیت کے مؤثر حل پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس تعاون کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، عالمی معیار کی زرعی مہارت اور مؤثر غذائی مصنوعات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی، جس سے پیداوار، منافع اور وسائل کے مؤثر استعمال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ اشتراک پاکستان کی زرعی ترقی، قومی غذائی تحفظ اور ایک مضبوط، پائیدار اور ماحول دوست زرعی مستقبل کی بنیاد ثابت ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Price Cut and Diesel Price Hike Petrol Price Cut and Diesel Price Hike
پاکستان11 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک پر...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان11 گھنٹے ago

اسلام آباد پولیس کی 10بکتربند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد...

Police-quetta Police-quetta
پاکستان12 گھنٹے ago

کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک اہلکار اور دو راہگیر زخمی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ...

petroleum-products petroleum-products
پاکستان12 گھنٹے ago

جب قیمت بڑھتی ہے تو 5 روپے روزانہ بڑھاتے ہیں، کمی 75 پیسے کی کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹرمنظور حسین کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہو ا...

Maryam Nawaz Maryam Nawaz
پاکستان12 گھنٹے ago

‘یہ 13 سالہ نااہلی کا قصور ہے’، مریم نواز کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل...

shehbaz-sharif-address shehbaz-sharif-address
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی...

Peshawar police Peshawar police
پاکستان12 گھنٹے ago

پشاور میں احتجاج، دھرنے اور ریلی پر 7 روز کیلئے پابندی عائد

پشاور(صداۓ سچ نیوز) پشاور کی ضلعی انتطامیہ نے آئندہ 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے...

gold gold
پاکستان12 گھنٹے ago

عالمی و مقامی سطح پر دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی

عالمی و مقامی منڈیوں میں دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

Laiba Laiba
پاکستان21 گھنٹے ago

ملزم نے تعلیم کیلئے بیرون ملک جانیکی خواہشمند لائبہ کو کیسے دھوکا دیا؟ اہم انکشافات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر پولیس ذرائع کا...

Trending