پاکستان
حکومت ایندھن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے جا رہی ہے، وزیرپیٹرولیم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ایندھن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے جا رہی ہے، پیٹرول پر تقریباً 80 روپے اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔
ریفائنریز اپگریڈیشن پالیسی کابینہ کو بھجوا دی ۔ ملک کو یورو فائیو معیار کے ایندھن کی طرف لے جا رہے ہیں۔
سید مصطفٰی محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بریفنگ دی۔ ارکان کی جانب سے لیوی میں اضافے پر سوالات اٹھائے گئے۔۔
وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ پاکستان ستر فیصد پیٹرول درآمد کرتا ہے۔ خام تیل سستا ہونے سے تیار شدہ پیٹرول اور ڈیزل سستے نہیں ہوتے ۔ وزیر پیٹرولیم نے پرانی ریفائنریز کو بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ قرار دیا۔ بتایا کہ حکومت ایندھن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے جا رہی ہے ۔
حالیہ بحران کے دوران سستے ایندھن کے لیے ایک سو تیس ارب روپے فراہم کیے گئے۔ عوام کو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملنا چاہیے۔ ارکان کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ جس پر وزیر پیٹرولیم نے کہا اس پر اوگرا سے جواب طلب کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

