پاکستان
پیپلزپارٹی نے فریال تالپورکو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا ٹاسک دے دیا
لاہور(صداۓ سچ نیوز) پیپلزپارٹی نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی بحالی کے لئے فریال تالپور کو میدان میں اتار دیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنی بہن فریال تالپور کو ابتدائی مرحلے میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا ہے، جس کے بعد فریال تالپور نے پنجاب میں بھرپور سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ اس طرح پنجاب کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مریم نواز اور فریال تالپور مدمقابل نظر آئیں گی۔
فریال تالپور نے گذشتہ 4 روز میں پیپلزپارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب کی تنظیموں سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقاتیں کی ہیں۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتالہ اور عبدالقادر شاہین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔ انہوں نے دونوں صوبائی صدور سے پنجاب کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بریفنگ لی۔
ذرائع کے مطابق فریال تالپور نے پارٹی کے دونوں صوبائی سربراہان کو ہدایت کی کہ اس سال کے آخر میں پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے اور اس سلسلہ میں ہر بلدیاتی حلقے میں امیدوار کھڑے کئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو بھی پارٹی میں واپس لایا جارہا ہے۔ جبکہ ہر ضلع میں سیاسی طور پر مضبوط اور بااثر شخصیات کو پارٹی میں لانے کے لئے ان سے رابطے کرنے کا پارٹی نے فیصلہ کیا ہے۔
فریال تالپور نے صوبائی سربراہان سے کہا کہ اس مقصد کے لئے جہاں ان کی ضرورت ہے انہیں آگاہ کیا جائے، وہ خود ان شخصیات سے ملنے کے لئے ہر جگہ پہنچیں گی۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور جلد پنجاب بھر کے دورے پر نکلیں گی۔ ڈویژن، ضلع اور تحصیل سطح پر پارٹی تنظیموں سے ملاقاتیں کریں گی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

