Connect with us

پاکستان

پی ٹی آئی کے پی حکومت بچانے اور عمران کیلئے ریلیف حاصل کرنے کا موقع گنوا بیٹھی

PTI

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا سیاسی دھچکا پہنچا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پارٹی اپنی صوبائی حکومت بچانے اور جیل میں قید اپنے بانی عمران خان کیلئے اہم رعایتیں حاصل کرنے کا موقع گنوا بیٹھی ہے۔ 

پارٹی کے اندرونی ذرائع تسلیم کرتے ہیں کہ حالیہ مذاکرات میں عمران خان سے ملاقات، ان کی بہنوں کی فوری رہائی، سابق وزیراعظم سے ملاقاتوں کا معمول بحال کرنے اور ڈاکٹروں کی سفارش پر اسپتال میں داخلے سمیت ان کے طبی علاج کے انتظامات کا امکان موجود تھا۔ 

ان معاملات پر یقین دہانیاں زیرِ بحث آئیں، لیکن حتمی معاہدہ طے نہ پانے کے باعث متوقع رعایتوں میں سے کوئی بھی عملی شکل اختیار نہ کر سکی۔ مذاکرات کی ناکامی کے نتیجے میں پی ٹی آئی وفاقی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کم کرنے اور اپنا سیاسی گڑھ سمجھے جانے والے صوبے میں اپنی حکومت برقرار رکھنے کا موقع بھی کھو بیٹھی۔ 

بعض حلقے دو شخصیات محمود اچکزئی اور سہیل آفریدی کے کردار کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ ماننے سے قبل عمران خان سے ملاقات پر اچکزئی کا اصرار مذاکرات میں ایک بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آیا۔ 

اگرچہ پی ٹی آئی کے بانی تک رسائی پارٹی کے مطالبات کا مرکزی پوائنٹ تھی، لیکن ملاقات کو پیشگی شرط قرار دینے کے اصرار نے فوری تصفیے کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا۔ سہیل آفریدی کے محاذ آرائی پر مبنی موقف نے بھی کشیدگی میں اضافے میں کردار ادا کیا۔ ان کے سخت بیانات، خصوصاً انسدادِ دہشت گردی کی پالیسی کیخلاف اُن کی باتیں ایسے وقت میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بنی جب مذاکرات بحران سے نکلنے کا ممکنہ راستہ فراہم کر رہے تھے۔

انسدادِ دہشت گردی کی پالیسی پر اختلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازع کا ایک بڑا پوائنٹ رہا۔ وفاقی حکومت، بشمول سکیورٹی اداروں، نے خیبر پختونخوا کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ عسکریت پسندی کیخلاف کارروائیوں میں مناسب تعاون کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کے موقف کی مخالفت کی اور ان اقدامات کی مزاحمت کی جنہیں وفاق صوبائی خودمختاری میں مداخلت تصور کرتا تھا۔ 

ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے تو پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے خاندان کو براہِ راست متاثر کرنے والے معاملات پر پیش رفت حاصل کر سکتی تھی اور ساتھ ہی صوبائی انتظامیہ پر اپنا کنٹرول بھی برقرار رکھ سکتی تھی، لیکن اس کے بجائے، معاہدہ طے نہ پانے کے نتیجے میں گورنر راج نافذ ہو گیا، جس سے پی ٹی آئی حکومتی طاقت کا اپنا سب سے اہم باقی ماندہ مرکز بھی کھو بیٹھی۔ 

اس پیشرفت نے پارٹی کی مذاکرات کی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھا دیے ہیں، نیز یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ آیا مذاکرات کی ترتیب اور شرائط کے معاملے میں زیادہ لچک اختیار کی جاتی تو مختلف نتائج حاصل کیے جا سکتے تھے۔

پی ٹی آئی کیلئے اس کے نتائج صوبائی حکومت سے محرومی تک محدود نہیں۔ وفاقی سطح پر اقتدار سے محروم ہونے کے بعد سے خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کی سیاسی طاقت اور تنظیمی موجودگی کا مرکزی محور رہا ہے۔ 

صوبائی اقتدار سے محرومی ایسے وقت میں پارٹی کی ادارہ جاتی گنجائش مزید محدود کرتی ہے جب اس کی سیاست کا محور عمران خان کی قید اور ریلیف کے مطالبات ہیں۔ یوں ناکام مذاکرات نے پارٹی کو ایک بڑے سیاسی دھچکے سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ وہ زیرِ بحث رعایتیں بھی حاصل نہیں کر سکی۔ 

جو معاملہ عمران خان کو ریلیف دینے اور خیبر پختونخوا حکومت برقرار رکھنے کے معاہدے کی صورت اختیار کر سکتا تھا، اس کا اختتام پارٹی کے سب سے اہم صوبائی گڑھ سے محرومی پر ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Price Cut and Diesel Price Hike Petrol Price Cut and Diesel Price Hike
پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک پر...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان6 گھنٹے ago

اسلام آباد پولیس کی 10بکتربند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد...

Police-quetta Police-quetta
پاکستان6 گھنٹے ago

کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک اہلکار اور دو راہگیر زخمی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ...

petroleum-products petroleum-products
پاکستان6 گھنٹے ago

جب قیمت بڑھتی ہے تو 5 روپے روزانہ بڑھاتے ہیں، کمی 75 پیسے کی کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹرمنظور حسین کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہو ا...

Maryam Nawaz Maryam Nawaz
پاکستان7 گھنٹے ago

‘یہ 13 سالہ نااہلی کا قصور ہے’، مریم نواز کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل...

shehbaz-sharif-address shehbaz-sharif-address
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی...

Peshawar police Peshawar police
پاکستان7 گھنٹے ago

پشاور میں احتجاج، دھرنے اور ریلی پر 7 روز کیلئے پابندی عائد

پشاور(صداۓ سچ نیوز) پشاور کی ضلعی انتطامیہ نے آئندہ 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے...

gold gold
پاکستان7 گھنٹے ago

عالمی و مقامی سطح پر دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی

عالمی و مقامی منڈیوں میں دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

Laiba Laiba
پاکستان15 گھنٹے ago

ملزم نے تعلیم کیلئے بیرون ملک جانیکی خواہشمند لائبہ کو کیسے دھوکا دیا؟ اہم انکشافات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر پولیس ذرائع کا...

Trending