پاکستان
خیبرپختونخوا میں گورنر راج، سہیل آفریدی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما پولیس تحویل میں
پشاور (صداے سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
خیبر پختون خوا پولیس کے حکام کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی زیرِ حراست رہنماؤں میں شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر بھی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، جس کی صدارت گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کریں گے۔
اجلاس میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے میں سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
خیبر پختون خوا حکومت غیر فعال ہونے کے بعد گورنر 11 رکنی مشاورتی کونسل کی مدد سے صوبے کا انتظام چلائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

