Connect with us

تازہ ترین

بنگلادیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد سے متعلقہ 6 ارب 20کروڑ ڈالرکے اثاثے ضبط کرلیے

sheikh-hasina

ڈھاکہ (صاۓ سچ نیوز) بنگلا دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے متعلقہ 6 ارب 20 کروڑ ڈالر  (تقریباً 760 ارب ٹکا)کے اثاثے ضبط کرلیے۔

بنگلادیشی حکام کے مطابق ضبط کیےگئے اثاثوں کا تعلق حسینہ واجد، خاندان اور 10 بزنس گروپوں سے ہے۔

بنگلادیشی حکام کا کہنا ہےکہ  حسینہ واجد کے بنگلا دیش میں اوربیرون ملک اثاثے بھی ضبط کیےگئے ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق 2024 میں طلبہ کی قیادت میں چلنے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹائے جانے اور بھارت فرار ہونے کے بعد حکام نے شیخ حسینہ کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ اس کے ساتھ ان کے قریبی رشتہ داروں اور ان بڑے کاروباری گروپوں کی بھی چھان بین کی جا رہی تھی جن پر الزام ہےکہ انہوں نے ان کے 15 سالہ  دور حکومت میں غیر معمولی فائدہ اٹھایا۔

بنگلادیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (بی ایف آئی یو) کے مطابق ملک کے اندر 570 ارب ٹکا اور بیرون ملک مزید 190 ارب ٹکا مالیت کے اثاثے ضبط کیےگئے ہیں۔

بنگلادیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ اختیار محمد مامون کے مطابق شیخ حسینہ اور ان سے منسلک افراد کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں اب تک 98 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم کی واپسی کے لیے مزیدکام کر رہے ہیں اور امید ہےکہ رواں سال کے اختتام تک اس حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

خیال رہےکہ سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے اثاثوں سے متعلق 2024 سے تحقیقات جاری ہیں۔اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد شیخ حسینہ کو متعدد مقدمات میں ان کی عدم موجودگی میں سزائیں بھی سنائی جاچکی ہیں، جن میں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت بھی شامل ہے۔

شیخ حسینہ اگست 2024 میں بنگلادیش  سے فرار کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ رواں سال کے اختتام تک وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بنگلادیشی حکومت نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔

دو روز قبل بنگلا دیش کی وزیرمملکت برائے خارجہ شمع عبید اسلام نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ شیخ حسینہ ایک سزا یافتہ مجرم ہیں، اگر وہ خود کو حکام کے حوالے کرتی ہیں تو بنگلا دیش کے قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وطن واپسی پر انہیں جیل جانا ہوگا، جس کے بعد قانون کے مطابق مزید عدالتی کارروائی آگے بڑھے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israeli violence in West Bank. Israeli violence in West Bank.
تازہ ترین38 سیکنڈز ago

سابق اسرائیلی جرنیلوں کا حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی پشت پناہی کا الزام

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج کے سابق جرنیلوں نے حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین8 منٹس ago

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی فورسز کا 3 ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) آبنائےہرمزمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی، امریکی فورسز نےتین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے...

Air Vice Marshal Hassan Faisal Air Vice Marshal Hassan Faisal
پاکستان16 منٹس ago

پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ایئر وائس مارشل حسن فیصل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی اُمیدوں پر ہمیشہ پوری...

6-september-1965 6-september-1965
پاکستان23 منٹس ago

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے،61 سال قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے رات...

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان13 گھنٹے ago

3 ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران...

Pak-vs-India Pak-vs-India
پاکستان13 گھنٹے ago

ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی...

Khalid-Mehmood-khokhar Khalid-Mehmood-khokhar
پاکستان14 گھنٹے ago

اگر نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو گورننس اور کسان کے حال پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ لینا چاہیے، صدر کسان اتحاد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ  ہمارے پاس 1500 کلومیٹر کا سمندر...

Asim-Munir Asim-Munir
پاکستان14 گھنٹے ago

بلوچستان کے عوام کا امن،خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہیں، فیلڈ مارشل

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جس دوران شہداء کی قربانیوں...

Nasir Hussain Shah Nasir Hussain Shah
پاکستان14 گھنٹے ago

سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہ کا محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردِ...

gujranwala jail gujranwala jail
پاکستان14 گھنٹے ago

گوجرانوالہ، گرفتار سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے 1 کروڑ روپے ریکور، 3 کروڑ سے زائد کی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) گوجرانوالہ میں رشوت کے الزام میں گرفتار سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ سے ایک کروڑ روپے نقدی ریکور...

Trending