تازہ ترین
کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈر کی امریکا کو سخت وارننگ
تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت یا وحشیانہ اقدام کا ایرانی مسلح افواج فیصلہ کُن اور تباہ کُن جواب دیں گی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جاری بیان میں میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو شیطانِ بزرگ اور مجرم، دھوکے باز اور فریب کار دشمن قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی مسلح افواج، عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنائے گا اور ماضی کی جنگوں کے مقابلے میں امریکا پر زیادہ بھاری قیمت مسلط کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ دشمن فوجی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کے بعد اب عوام اور قیادت کے درمیان اختلافات اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
میجر جنرل علی عبداللہی نے مزید کہا کہ ہمارے عزیز ملک کی دفاعی طاقت ایران کے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک بہادر قوم کے امن اور سلامتی کی مضبوط ضمانت ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

