Connect with us

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی بھی ہو سکتی ہے، بنگلا دیش

bangladesh-sheikh-hasinas

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش حکومت نے معزول سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے وطن واپس آنے کے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قانون کا سامنا کرنا ہو گا، تاہم عدالت سزائے موت کے فیصلے پر نظرِ ثانی یا انہیں بری بھی کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے شیخ حسینہ واجد کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ وہ اپنی جماعت عوامی لیگ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے رواں سال کے اختتام تک رضاکارانہ طور پر ڈھاکا واپس آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

78 سالہ شیخ حسینہ اگست 2024ء میں حکومت مخالف احتجاج کے نتیجے میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلا دیش چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ اس وقت مقیم ہیں۔

بنگلا دیشی حکومت کا مؤقف

شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی پر ردِعمل دیتے ہوئے بنگلا دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمٰن کے مشیر زاہد الرحمٰن نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو چاہیے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے دنیا کے بہترین وکلاء کو ساتھ لائیں تاکہ وہ 2024ء کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے دوران مبینہ انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کا عدالت میں سامنا کر سکیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران زاہد الرحمٰن نے کہا کہ ہم ان کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ ہم انصاف کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام چاہتے ہیں کہ ان کے جرائم پر سنائی گئی سزائے موت برقرار رکھی جائے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو عوام کی خواہش کے مطابق اس سزا پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔

بنگلا دیشی وزیرِ اعظم کے مشیر کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین وکلاء لے آئیں، انہیں مکمل موقع دیا جائے گا، انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل (بنگلا دیش) میں کارروائی شفاف انداز میں ہو گی، جس کی نگرانی مبصرین بھی کر سکیں گے جبکہ عدالتی کارروائی کی ویڈیو کوریج بھی ممکن ہو گی۔

زاہد الرحمٰن نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ عدالت شیخ حسینہ کے خلاف سنائے گئے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے یا انہیں بری قرار دے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت شیخ حسینہ واجد کی ممکنہ واپسی کے حوالے سے کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں۔

زاہد الرحمٰن نے کہا کہ ماضی میں بھی عوامی لیگ کے دورِ حکومت میں 2010ء میں قائم ہونے والے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کے بعض فیصلے معطل یا کالعدم قرار دیے جا چکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی طریقۂ کار شیخ حسینہ کی واپسی میں رکاوٹ نہیں بنے گا اور بھارت ڈھاکا سے مشاورت کے بعد ان کی واپسی کے انتظامات کر سکتا ہے۔

حسینہ واجد کو سزائے موت کیوں سنائی گئی؟

حسینہ واجد بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی صاحبزادی ہیں، وہ 5 اگست 2024ء کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والے پُر تشدد عوامی احتجاج کے نتیجے میں اقتدار سے محروم ہو گئی تھیں۔

گزشتہ سال نومبر میں ڈھاکا کی ایک خصوصی عدالت نے 2024ء کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے تناظر میں مبینہ انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں انہیں عدم موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی۔

حسینہ واجد اپنے خلاف عائد تمام الزامات، سزائے موت اور دیگر عدالتی فیصلوں کو سیاسی انتقام اور سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

فیصلے کے بعد سے بنگلا دیش مسلسل بھارت سے مطالبہ کر رہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو قانونی کارروائی کے لیے ڈھاکا کے حوالے کیا جائے۔

بھارت کا ردِعمل

دوسری جانب بھارت نے شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی کے منصوبے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے محتاط ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر ہمارا مؤقف پہلے جیسا ہی ہے، حوالگی سے متعلق کوئی بھی درخواست قانونی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Anti-Zionist Jewish rabbis meet Trump Anti-Zionist Jewish rabbis meet Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ سے صہیونیت مخالف یہودی ربیوں کی ملاقات، غزہ جنگ ختم کرانے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صہیونیت مخالف حسیدی یہودی ربیوں کے ایک گروپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور...

us-iran us-iran
تازہ ترین5 گھنٹے ago

چھ ماہ کی جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ پراعتماد نظر آتا ہے، نیویارک ٹائمز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کی جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین5 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں اورحکومتی فورسز میں شدید جھڑپیں، 129 افراد ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثی جنگجوؤں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 129 افراد...

naheed khan and safdar abbasi naheed khan and safdar abbasi
پاکستان5 گھنٹے ago

یومِ دفاع پر پیپلز پارٹی ورکرز کا قومی ہیروز اور شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر...

Africa declared largest continent Africa declared largest continent
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اقوامِ متحدہ کا نیا عالمی نقشہ، افریقا دنیا کا سب سے بڑا برِاعظم قرار

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایسا نیا عالمی نقشہ اپنانے کی قرارداد منظور کر لی ہے جس میں براعظموں...

Iran-&--China Iran-&--China
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران نے مشترکہ سیکیورٹی کی چینی تجویز کی حمایت کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے مشترکہ سیکیورٹی کی چینی تجویز کی حمایت کردی۔ ایرانی پارلیمان کےاسپیکرباقرقالیباف نےسوشل میڈیا پر...

trump trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی...

nepra nepra
پاکستان19 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین19 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان19 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Trending