تازہ ترین
نیتن یاہو جھوٹا ہے، اسکے ہاتھوں پر فلسطینی بچوں کا خون ہے، امریکی رکنِ کانگریس
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی رکنِ کانگریس رو کھنہ کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے فوٹوگرافر پر حالیہ حملے کے بعد امریکی رکنِ کانگریس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جھوٹا ہے اور اس کے ہاتھوں پر فلسطینی بچوں کا خون ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ دو الگ الگ پوسٹس میں رو کھنہ نے فوٹو جرنلسٹ ہائیڈی لیوائن پر حملے کی نشاندہی کی۔
ان کے مطابق حملہ آوروں نے فوٹوگرافر کو اٹھا کر زمین پر پٹخا اور اس کے بعد انہیں مسلسل ٹھوکریں مارتے رہے۔
رو کھنہ نے اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل کی ایسی امداد بند کر دینی چاہیے جو آبادکاروں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے اور ان ہتھیاروں کی فروخت بھی روکنی چاہیے۔
انہوں نے جولائی میں پیش آنے والے اپنے ایک واقعے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے نیویارک ٹائمز کے ایک فوٹوگرافر کے ہمراہ مغربی کنارے کے علاقے خربۃ زنوتہ میں اسرائیلی آبادکاروں نے حراست میں رکھا تھا، اس وقت اسرائیلی وزیراعظم نے مجھے جھوٹا قرار دیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

