پاکستان
قائداعظم نے تاریخ کا رخ بدل دیا، قومی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں ضروری ہیں، عبیداللہ چوہدری
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز، چیئرمین کیرئیر سکول اینڈ کالج محمد عبیداللہ چوہدری نے کہا ہے کہ قوم بانی پاکستان کا 78 واں یوم وصال اس تجدید عہد سے منائی گی کہ وہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی تعبیر دلا کر دم لے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بابائے قوم پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز، منفرد اور خوشحال دیکھنا چاہتے تھے۔ ضروری ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں تعلیم’ صحت اور روزگارسمیت درپیش مسائل سے نجات کے لیے اجتماعی کوششیں کریں۔
قائداعظم کی برسی کے حوالے سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وطن عزیز میں آج بھی پونے 3 کروڑ نونہال سکول ایجوکیشن سے باہر ہیں۔ 5 کروڑ نوجوان فراہمی روزگار کے منتظر ہیں، رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پوری کر دی۔
عبیداللہ چوہدری نے استفسار کیا کہ کیا ان مسائل ومشکلات کی موجودگی میں پاکستان فلاح مملکت بن سکتا ہے؟ آج بھی ہم ملکی اتحاد و تعاون اور صحیح اسلامی جوش و خروش سے کام کریں تو اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان جلد ہی عظیم ترین ممالک میں شمار ہونے لگے گا۔
وطن کی تعمیرواستحکام کیلئے تحریک پاکستان جیسے عزم و اتحاد کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ قرارداد لاہور نے برصغیر کی تاریخ کا رُخ بدل دیا، بلاشبہ اتحاد اور تنظیم کی بدولت مسلمانوں نے دو طاقتور دشمنوں ہندو اور فرنگیوں کو شکست دے دی۔
پاکستان کا قیام کسی ایک فرد یا کسی ایک طبقہ کی کوششوں کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ پوری قوم نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر اُن کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے تن، من، دھن کی قربانی دی جس کے نتیجے میں آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہوا
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

