Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست پر انکار کردیا، امریکی نیوز سائٹ کا دعویٰ

trump-saudi-crown-princes

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں سےلاحق خطرے پر سعودی ولی عہد نے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے دو بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کریں تاہم امریکی صدر نے حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔ 

ایکسیوس کے مطابق امریکی عسکری اور سول حکام نے حالیہ ہفتوں میں سعودی ہم منصبوں سے رابطہ کیا جب کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر ہنگامی رابطہ اجلاسوں کے لیےگزشتہ روز سعودی عرب گئے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے اور وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ 

واضح رہے چند روز قبل سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملےکیے تھے جس میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

faisalabad-airport faisalabad-airport
پاکستان3 گھنٹے ago

فیصل آباد، ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

فیصل آباد (صداۓ سچ نیوز) فیصل آباد ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔ ایف...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم ہوگی،امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم...

quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah
پاکستان4 گھنٹے ago

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان4 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا۔ افغان...

bab-el-mandeb bab-el-mandeb
تازہ ترین4 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی جاری، آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش کا خدشہ

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔ یمن میں حوثیوں...

algeria algeria
تازہ ترین4 گھنٹے ago

الجزائر کا امارات کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

الجزائر (صداۓ سچ نیوز) الجزائر کی وزارتِ دفاع نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے فضائی حدود بند...

trump trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کے خلاف جنگ پر مجھے کوئی افسوس نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے،...

trump-saudi-crown-princes trump-saudi-crown-princes
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست پر انکار کردیا، امریکی نیوز سائٹ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کو مسترد...

lebanon lebanon
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے زیر زمین مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداے سچ نیوز) اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر زمین فوجی مرکز تباہ کرنے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔...

Trending