Connect with us

پاکستان

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ مزار قائد پر اعلیٰ سرکاری حکام حاضری دے کر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی اور 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے جہاں 1896 میں بیرسٹری مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئے۔ اپنی قانونی قابلیت اور اصول پسندی کے باعث وہ جلد برصغیر کے ممتاز قانون دانوں میں شمار ہونے لگے۔

وطن واپسی کے بعد قائداعظم نے عملی سیاست کا آغاز کیا اور 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ انہیں برصغیر کے مسلمانوں کے سیاسی حقوق اور مفادات کے حوالے سے کانگریس کی پالیسیوں پر تحفظات پیدا ہوئے۔

قائداعظم نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور ایک عرصے تک کانگریس اور مسلم لیگ کے درمیان سیاسی تعاون کی کوششیں بھی جاری رکھیں۔ تاہم کانگریس کی پالیسیوں سے اختلافات بڑھنے کے بعد انہوں نے 1920 میں کانگریس سے علیحدگی اختیار کرلی اور مسلم لیگ کی قیادت کے ذریعے مسلمانوں کے سیاسی مستقبل کے لیے جدوجہد تیز کردی۔

1937 میں مولانا مظہرالدین کی جانب سے محمد علی جناح کو ’’قائداعظم‘‘ کا لقب دیا گیا۔ ان کی مدبرانہ قیادت، سیاسی جدوجہد اور آئینی جدوجہد کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے مطالبے نے عملی شکل اختیار کی اور 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

قیام پاکستان کے بعد قائداعظم ملک کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ وہ ایک مضبوط، منظم اور جمہوری پاکستان کی تعمیر کے خواہاں تھے تاہم علالت نے انہیں زیادہ عرصہ کام کرنے کا موقع نہ دیا۔

قائداعظم محمد علی جناح 11 ستمبر 1948 کو وفات پاگئے اور یوں قوم اپنے عظیم رہنما سے محروم ہوگئی۔ ان کی وفات کو 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستانی قوم ہر سال ان کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

faisalabad-airport faisalabad-airport
پاکستان5 گھنٹے ago

فیصل آباد، ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

فیصل آباد (صداۓ سچ نیوز) فیصل آباد ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔ ایف...

trump trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم ہوگی،امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم...

quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah
پاکستان5 گھنٹے ago

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان5 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا۔ افغان...

bab-el-mandeb bab-el-mandeb
تازہ ترین5 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی جاری، آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش کا خدشہ

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔ یمن میں حوثیوں...

algeria algeria
تازہ ترین5 گھنٹے ago

الجزائر کا امارات کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

الجزائر (صداۓ سچ نیوز) الجزائر کی وزارتِ دفاع نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے فضائی حدود بند...

trump trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے خلاف جنگ پر مجھے کوئی افسوس نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے،...

trump-saudi-crown-princes trump-saudi-crown-princes
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست پر انکار کردیا، امریکی نیوز سائٹ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کو مسترد...

lebanon lebanon
تازہ ترین7 گھنٹے ago

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے زیر زمین مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداے سچ نیوز) اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر زمین فوجی مرکز تباہ کرنے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین7 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔...

Trending