Connect with us

پاکستان

تعلیم سے محروم رہ جانے والے بچوں کی معاونت سب کی ذمہ داری، امتیاز رضوی، اعجاز گیلانی

Ijaz Gillani and Imtiaz Hussain Rizvi inaugurating school in bhara kahu

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) تعلیم سے محروم بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے جونیئر جناح ٹرسٹ نے ایجوکیشنل لیڈرشپ مینجمنٹ سسٹم کے تعاون سے محلہ سیداں، کیانی روڈ، بہارہ کہو، اسلام آباد میں ایک نئے تعلیمی کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔۔

افتتاحی تقریب میں معزز سماجی شخصیات، ماہرینِ تعلیم، فلاحی شعبے کے نمائندگان اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد ربن کاٹ کر نئے کیمپس کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر فروغِ تعلیم، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس تعلیمی منصوبے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تقریب میں نمایاں شخصیات جن میں ایئر کموڈور (ر) سید رمیز گیلانی سید اعجاز عباس گیلانی سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 4سید امتیاز علی رضوی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایجوکیشنل لیڈرشپ مینجمنٹ سسٹم (ELMS)محمد اعظم خان، زونل صدر PSNمحمد الخیام نذیر، ڈائریکٹر کارپوریٹ ڈویلپمنٹ، جونیئر جناح ٹرسٹ صادق سڈل اورسابق زونل صدر PASMAشہزاد سلیم عباسی، منیجر فنڈ ریزنگ نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض رفیق احمد توحیدی نے انجام دئیے اور قاری ارشد اعوان نے تلاوت کلام پاک فرمائی

Ijaz Gillani and Imtiaz Hussain Rizvi inaugurating school in bhara kahu (1)

مقررین نے اپنے خطابات میں معاشرتی ترقی میں تعلیم کے بنیادی کردار کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشی اور سماجی مسائل کے باعث تعلیم سے محروم رہ جانے والے بچوں کی معاونت کریں۔ مہمانوں نے جونیئر جناح ٹرسٹ اور ELMS کی جانب سے تعلیمی مواقع کی فراہمی اور ان کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ نیا کیمپس علاقے کے بچوں کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جونیئر جناح ٹرسٹ کے نمائندگان نے بتایا کہ ادارہ ملک بھر میں اپنے مختلف تعلیمی پروگرامز کے ذریعے ہزاروں مستحق اور تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو کیمپس کا قیام ادارے کے اس عزم کی ایک اور اہم کڑی ہے جس کے تحت ہر بچے کو مالی حالات سے قطع نظر معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنا مقصود ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے کیمپس کا دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ جونیئر جناح ٹرسٹ اور ELMS نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی مل کر پسماندہ اور مستحق بچوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور معاشرے میں علم و آگہی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان12 گھنٹے ago

3 ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران...

Pak-vs-India Pak-vs-India
پاکستان12 گھنٹے ago

ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی...

Khalid-Mehmood-khokhar Khalid-Mehmood-khokhar
پاکستان12 گھنٹے ago

اگر نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو گورننس اور کسان کے حال پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ لینا چاہیے، صدر کسان اتحاد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ  ہمارے پاس 1500 کلومیٹر کا سمندر...

Asim-Munir Asim-Munir
پاکستان12 گھنٹے ago

بلوچستان کے عوام کا امن،خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہیں، فیلڈ مارشل

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جس دوران شہداء کی قربانیوں...

Nasir Hussain Shah Nasir Hussain Shah
پاکستان13 گھنٹے ago

سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہ کا محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردِ...

gujranwala jail gujranwala jail
پاکستان13 گھنٹے ago

گوجرانوالہ، گرفتار سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے 1 کروڑ روپے ریکور، 3 کروڑ سے زائد کی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) گوجرانوالہ میں رشوت کے الزام میں گرفتار سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ سے ایک کروڑ روپے نقدی ریکور...

pentagon pentagon
تازہ ترین13 گھنٹے ago

پینٹاگون سے خفیہ معلومات لیک، جوائنٹ سٹاف کے 50 ارکان کے پولی گراف ٹیسٹ کر لیئے گئے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون سے خفیہ معلومات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے دوران جوائنٹ اسٹاف کے 50...

us-iran us-iran
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکی فوج کا تین ایرانی تیل بردار جہازوں کو تباہ کرنےکا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بحریہ کے 2 جنگی جہازوں پر میزائل...

gaza gaza
تازہ ترین13 گھنٹے ago

اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، حملوں میں 5 افراد ہلاک، 24 زخمی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لبنان...

gold gold
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن تیزی کے بعد پھر کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن تیزی کے بعد پھر کمی دیکھی گئی ہے۔ آل...

Trending