تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں پر حملے خلیج کے پانیوں کیلئے خطرہ بن گئی
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں پر حملوں نے خلیج کے سمندر اور سمندری ماحول کے لیے خطرہ بڑھا دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکا نے 5 ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا، اس سے 3 روز قبل بھی امریکا نے 3 ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا تھا، ایران نے بھی آبنائے ہرمز میں 3 تیل بردار جہازوں اور دیگر امریکی روابط رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 7 ستمبر تک آبنائے ہرمز میں اس بحری راستے سے گزرنے کے منتظر 42 تیل بردار جہاز موجود تھے جن میں 18 تیل سے لدے ہوئے تھے، ان جہازوں میں مجموعی طور پر 1.76 ملین مکعب میٹر، یعنی کہ تقریباً 11.1 ملین بیرل تیل اور پیٹرولیم مصنوعات رکھنے کی گنجائش ہے، کسی بڑے جہاز پر حملے یا اس کے ڈوبنے سے لاکھوں لیٹر تیل سمندر میں پھیل سکتا ہے۔
عمان کے قریب جون سے کیرولین بیزینگی نامی جہاز سے تیل رس رہا ہے جبکہ 3 اگست کو مینوئن پائینیر نامی مال بردار جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر میں قشم اور سری جزائر کے قریب سمندر میں تیل کے دھبوں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق خلیج کی مرجانی چٹانیں، مینگروز، سمندری گھاس اور ساحلی ماحولیاتی نظام تیل کی آلودگی سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں، 1991ء کی خلیجی جنگ میں تیل کے اخراج سے 770 کلو میٹر سے زیادہ ساحلی علاقہ متاثر ہوا تھا۔
جنوبی فلوریڈا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مارچ میں خلیج اور آبنائے ہرمز میں تیل کے رساؤ کے واقعات گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی آلودگی مچھلیوں، مرجانی چٹانوں اور دیگر سمندری حیات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ماہی گیری کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ خلیجی ممالک کی تقریباً 65 ملین آبادی سمندری پانی کو میٹھا کر کے حاصل ہونے والے پانی پر انحصار کرتی ہے جبکہ ایران کے جنوبی ساحل پر تقریباً 15 ملین افراد آباد ہیں۔ سمندری پانی کے مراکز کے قریب تیل کا اخراج پانی صاف کرنے کے عمل کو متاثر اور شدید صورتِ حال میں پلانٹس کو عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

