Connect with us

تازہ ترین

حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے کلاڈ اے آئی استعمال کرنیکا انکشاف

Houthis

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے انتھروپک کا کلاڈ اے آئی استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آئی ہے۔

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ‘انتھروپک’ نے انکشاف کیا ہے کہ یمنی عسکریت پسندوں نے اپنے بیلسٹک میزائلوں کے لیے گائیڈنس، کنٹرول اور نیویگیشن سافٹ ویئر تیار کرنے کی غرض سے اس کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل ‘کلاڈ اے آئی’ کا استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

جمعرات کے روز جاری ہونے والی اپنی انٹیلی جنس تھریٹ رپورٹ میں کمپنی نے براہ راست حوثیوں کا نام نہیں لیا تاہم یہ ضرور بتایا کہ اس نے ’شمالی یمن میں موجود تخریب کاروں کے ایک سیل کی نشاندہی کی ہے جو ہتھیاروں کی تیاری کے تین پروگرام چلا رہا تھے‘۔ 

واضح رہے کہ شمالی یمن کا بیشتر حصہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔

یہ رپورٹ جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط ہاتھوں میں پڑنے کے بڑھتے ہوئے خطرات کو نمایاں کرتی ہے، اسی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض عناصر نے حیاتیاتی ہتھیاروں (biological weapons) کی تحقیق کے لیے بھی کلاڈ کے استعمال کی متعدد کوششیں کی ہیں۔

انتھروپک کے مطابق یمنی سیل نے ملٹی اسٹیج بیلسٹک میزائل، ملٹی ویرینٹ میزائل اور گائیڈڈ راکٹ سمیت جدید ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کی اور گائیڈنس اور کنٹرول سافٹ ویئر تیار کرنے کے لیے سافٹ ویئر انجینئرز کے بجائے ‘کلاڈ کوڈ’ کا سہارا لیا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’انہوں نے اوپن سورس آٹو پائلٹ کو فون کلاس فلائٹ کمپیوٹر سے منسلک کرنے، کنٹرول سیٹنگز کو ٹیون کرنے اور فلائٹ سیمولیشن چلانے کے لیے کلاڈ کا استعمال کیا‘۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کے اے آئی حفاظتی نظام  نے  اس سیل کی کئی درخواستوں کو بلاک کردیا لیکن عسکریت پسندوں نے اپنے اصل مقاصد کو چھپانے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے اور انہوں نے اپنے کام کو کئی سیشنز میں تقسیم کر دیا تاکہ کسی ایک سیشن سے ان کے مکمل ارادے کا پتا نہ چل سکے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اگرچہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ وہ ایک مکمل آپریشنل ڈیوائس بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم انہوں نے ایک گائیڈڈ راکٹ کا ٹیسٹ فائر ضرور کیا تھا، بظاہر یہ ٹیسٹ ناکام رہا کیونکہ ’چند ہی گھنٹوں کے اندر وہ یہ جاننے کے لیے کلاڈ پر واپس آئے کہ راکٹ کا تجربہ کیوں ناکام ہوا‘۔

انتھروپک کا کہنا ہے کہ اس نے  ان عناصر سے وابستہ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے اور خطرات سے نمٹنے کے لیے یہ معلومات متعلقہ سرکاری و نجی شراکت داروں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔ 

تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان تخریب کاروں نے مبینہ طور پر ایک ایسا آف لائن سیمولیشن ٹول کٹ بھی بنا لیا ہے جو کلاڈ یا دیگر انجینئرنگ پلیٹ فارمز پر انحصار نہیں کرتا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lose-weight lose-weight
تازہ ترین48 منٹس ago

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

ناشتے میں متعدد افراد انڈے کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ عادت صحت بالخصوص موٹاپے سے بچانے کے لیے فائدہ...

Orangi-Town Orangi-Town
پاکستان56 منٹس ago

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بلدیہ سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ...

shafi-jan shafi-jan
پاکستان1 گھنٹہ ago

ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، شفیع جان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کا فرانزک...

rangers rangers
پاکستان1 گھنٹہ ago

سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر...

supreem-court supreem-court
پاکستان2 گھنٹے ago

سپریم کورٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق...

Molana-with-Barister-Gohar Molana-with-Barister-Gohar
پاکستان3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو پارلیمنٹ کے باہر مشترکہ احتجاج پر آمادہ کرنے میں ناکام، ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 27 ستمبرکا احتجاج ملتوی کرنے کا امکان مسترد...

Houthis Houthis
تازہ ترین3 گھنٹے ago

حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے کلاڈ اے آئی استعمال کرنیکا انکشاف

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے انتھروپک کا کلاڈ اے آئی استعمال...

gold-rate gold-rate
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا اب کتنے میں ملے گا؟

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعے کو نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں آج فی تولہ...

ShehbazSharif ShehbazSharif
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے...

faisalabad-airport faisalabad-airport
پاکستان10 گھنٹے ago

فیصل آباد، ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

فیصل آباد (صداۓ سچ نیوز) فیصل آباد ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔ ایف...

Trending